پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضرورت ہے،صدر آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا۔
صدرآصف زرداری نےپاکستان ، بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلادیش کرکٹ ٹیم بطور سفیرپاکستان کادورہ کررہی ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکاکھیل پیش کررہی ہے۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
صدر زرداری کا کہنا تھا میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس نےہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا،آج کل کی نسل علیحدگی کےدردکی کیفیت کونہیں جاسکتی،کسی بھی طرح ہمیں اس دردکامداواکرناہے۔
صدرآصف زرداری نے کہاکہ بنگالی قوم خطےکی امیرترین قوموں میں سےتھی، پاکستان اوربنگلادیش کوقریب لانےکیلئےکام کرنےکی ضرورت ہے،ہمیں دونوں ممالک کےعوام کی فلاح وبہبودکیلئےکام کرناہوگا،ملکرایسے اقدامات کرناہونگےجس سےدونوں ممالک کےعوام خوشحال ہوں۔
فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان اور
پڑھیں:
پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
پشاور:رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔