پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا
دبئی کے فور سیزنز ہوٹل جمیرا بیچ میں بدھ، یکم اکتوبر 2025 کو ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن منعقد کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ لیگ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں تمام چھ فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔ اس سے قبل جولائی میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن لسٹ جاری کی گئی تھی۔اہم نکات:فرنچائزز کو مجموعی طور پر 1.5 ملین سے 2 ملین امریکی ڈالر خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم از کم 8 لاکھ امریکی ڈالر آکشن ڈے پر دستیاب ہوں گے۔ہر اسکواڈ میں کم از کم 19 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں 11 فل ممبر ممالک سے، 4 متحدہ عرب امارات سے، ایک کویت سے، ایک سعودی عرب سے اور 2 دیگر ایسوسی ایٹ ممالک سے ہوں گے۔آکشن کے بعد فرنچائزز کو مزید دو وائلڈ کارڈ سائننگ کی اجازت ہوگی۔ایک خاص سہولت کے تحت فرنچائزز اپنے ڈویلپمنٹ اسکواڈ یا سیزن 3 میں کھیلنے والے کسی یو اے ای کھلاڑی کے لیے رائٹ ٹو میچ آپشن استعمال کر سکیں گی۔
Post Views: 6