پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
ٹرینیڈاڈ (شاہ خالد)پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 11 بجےشروع ہوگا۔
پہلےون ڈے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی ہے،گرین شرٹس کی ون ڈے میں کپتانی محمد رضوان کرینگے،بولنگ لائن میں شاہین آفریدی ،نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،صائم ایوب،عبداللہ شفیق اننگز کا آغاز کریں گے،جبکہ بابراعظم،محمد رضوان، سلمان آغا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے لیے ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے۔
کپتان محمد رضوان نےگزشتہ روز پریکٹس سیشن کےاختتام پرگفتگو میں کہا پریکٹس کافی اچھی رہی ہے،دو دن بہت محنت کی ہے،مختلف شیڈول کےتحت ٹریننگ کی ہے ڈےنائٹ اوراورڈی میچ ہیں تو اس کےمطابق ٹریننگ کی ہے،اچھی بات یہ ہےکہ ہماری نے ٹی ٹونٹی ٹیم نےسیریز جیتی جیتی ہوئی ہے جس سےمومنٹم کھلاڑیوں کا بنا ہوا ہے،کوشش ہوگی کہ اسی مومنٹم کوون ڈے سیریزمیں بھی لے کر جائیں ۔
مزیدکہاسفیان کی باولنگ اس ٹورپردیکھی ہےانہوں نے بہترین پرفارمینس دکھائی اور ہمارے پاس مسٹری بالر ابرار احمد بھی ہیں،جیسی وکٹیں ویسٹ انڈیز میں ہوتی ہیں اس سے دونوں اسپن بالرز کا ہمیں بھرپورفائدہ ہوگا،ہماری تیاری بہت اچھی ہے،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حسن علی اور فہیم اشرف بہت اہم ہیں،فخر زمان کی نہ ہونے کا نقصان ہے،مگر دوسرے نوجوانوں کے لیے اچھا موقع ہے، حسن نواز پچھلے ایک سال سے مسلسل پرفارم کرتا چلا آ رہا ہے،امید ہے حسن نواز ون ڈے سیریز میں بھی ویسا پرفارم کریں گے جیسا وہ کرتے آرہے ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان نے فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو ایک سے شکست دی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کے ون ڈے ا
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘