پاکستان کے معروف اداکار، ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور پروڈیوسر اعجاز اسلم نے انہتائی جوش و خروش سے جشن آزادی منانے کے حوالے سے اپنی بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس عظیم دن کی خوشیاں کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر منائیں تاکہ اتحاد کی فضا قائم رکھتے ہوئے ایک زندہ قوم کے طرز عمل کا مظاہرہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے مداح انہیں پہچان نہ سکے،ویڈیو وائرل

اعجاز اسلم 3 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ سنہ 1993 میں ڈرامہ کشکول سے روشو کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے اعجاز اسلم نے نہ صرف اداکاری بلکہ فیشن اور کاروبار میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا۔

معرکۂ حق: جشن سے زیادہ ایک عہد

اس سال کا جشن آزادی ’معرکۂ حق‘ کے نام سے منایا جا رہا ہے جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی افواج کی کامیابی اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔

جشنِ آزادی 2025: بچپن کی خوشبو

 14اگست کا دن ہمیشہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے مگر اس سال کا جشن ایک نئے جذبے، ایک نئی پہچان کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ معرکۂ حق کے عنوان سے۔ جہاں ملک بھر میں قومی جوش و خروش اپنے عروج پر ہے وہیں اعجاز اسلم بھی بچپن کی وہ سنہری یادوں کو  شدت سے محسوس کرتے ہیں۔

 محلے کی رونقیں، دلوں کی یکجہتی

اعجاز اسلم  نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم ٹیمز بنا کر محلے میں گھر گھر چندہ اکٹھا کرتے، ہر فرد کو ایک ذمہ داری دی جاتی، ایکسپینس شیٹ باقاعدہ بنتی تھی۔ سب کچھ شفاف ہوتا اور پورا علاقہ دلہن کی طرح سجتا۔ اسٹیج بنتا، گانے، کھیل، ہلا گلا الغرض سب کچھ ہوتا۔ وہ سب اب نظر نہیں آتا‘۔

مزید پڑھیے: معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

ان یادوں میں صرف جشن نہیں بلکہ ایک کمیونٹی کی یکجہتی، شفافیت اور خلوص جھلکتا ہے جو آج کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔

نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام

اعجاز اسلم نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل  پرسی ویو (کلفٹن، کراچی ساحل) جانا اور واپس آ جانا جشن نہیں۔ اپنے گھر کو سجائیں، اپنی موٹر سائیکلوں پر جھنڈے لگائیں، خوشی منائیں مگر اتحاد کے ساتھ اور بغیر کسی کو نقصان پہنچائے‘۔

اعجاز اسلم کا ماننا ہے کہ اداکاری صرف مکالمے ادا کرنے کا نام نہیں بلکہ کردار میں جذب ہو کر ناظرین کے دلوں پر اثر چھوڑنا اصل کامیابی ہے۔

ماڈلنگ سے اداکاری تک کا سفر

اعجاز اسلم نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا۔ گھر سے مشکل سے اداکاری کی اجازت ملی اور طلعت حسین جیسے سینیئر فنکاروں سے سیکھ کر اداکاری میں نکھار پیدا کیا۔ وہ ہر کردار کے لیے ہوم ورک، مشاہدہ اور مسلسل سیکھنے کو کامیابی کی بنیاد مانتے ہیں۔

مزاح، سنجیدہ اور منفی کردار

کامیڈی کو مشکل مگر دل سے ادا کرنے والے اعجاز اسلم ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ جیسے ڈراموں میں اپنی ٹائمنگ سے ناظرین کو خوب محظوظ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ’چیخ‘ جیسے ڈراموں میں ان کے منفی کردار نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے نیگیٹو رولز بہت پسند ہیں کیونکہ ان میں اداکاری کا مارجن زیادہ ہوتا ہے‘۔

کہانی کا انتخاب

اعجاز اسلم ہر پروجیکٹ میں سبجیکٹ کو بنیادی حیثیت دیتے ہیں۔ وہ اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ ٹیم، پروڈکشن اور کہانی کی نوعیت کو بھی اہمیت دیتے ہیں تاکہ ناظرین کی دلچسپی برقرار رہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’جب سوشل میڈیا پر لوگ ریلز بناتے ہیں تب احساس ہوتا ہے کہ آپ کا کام لوگوں تک پہنچا، انہیں متاثر کیا اور یہی خوشی سب سے خاص ہوتی ہے‘۔

فن، فیشن اور فہم کا خوبصورت امتزاج

اعجاز اسلم نے اسکن کیئر، فیشن اور پرفیوم کے شعبوں میں بھی تجربہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سادہ اور صحت مند لائف اسٹائل سمیت پاکستانی  پروڈکٹ کو فروغ دینا ان کی کاروباری سوچ کا ہمیشہ سے حصہ ہے۔ مستقبل میں اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ مل کر ایونٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی جس کا کام آخری مراحل میں ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعجاز اسلم اعجاز اسلم کا پیغام اعجاز اسلم کی اداکاری اعجاز اسلم کے ڈرامے جشن آزادی معرکہ حق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعجاز اسلم کا پیغام اعجاز اسلم کی اداکاری اعجاز اسلم کے ڈرامے معرکہ حق بچپن کی کے ساتھ

پڑھیں:

فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔

اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  •  27ویں ترمیم، پرسوں یوم سیاہ منائیں گے: تحریک تحفظ آئین 
  • ماہرہ خان نے دادی یا نانی کے ساتھ ملائی والی چائے پینے اور پراٹھا کھانے کا مشورہ کیوں دیا؟
  • پاکستانی پوپ گلوکارفرحان سعید اپنے خلاف سازشوں پرپھٹ پڑے
  • کولکتہ ٹیسٹ میں پچ تیار کرنے کا مشورہ کس کا تھا؟ گنگولی نے نام بتا دیا
  • اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل