اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گئی، پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔ واضح رہے سینیٹ کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ نشست کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 اور 20 اگست کو وصول اور جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہو گئی جب کہ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست کو دائر ہو سکیں گی۔
اسی طرج الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 28 اپریل تک جاری کرے گا، امیدوران کی فہرست 19 اگست کو جاری کی جائے گی، امیدوران 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ دوسری جانب سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گئی، پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔ واضح رہے سینیٹ کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اگست کو
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔