پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے،  تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے 5 اگست کو شیخ وقاص اکرم کی غیر حاضری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، نوشین افتخار نے 5 اگست کو ہی تحریک پیش کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست

پڑھیں:

اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی کا یوم آزادی 14 اگست کو احتجاج ہوگا یا نہیں؟ ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا، 14 اگست قائد اعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کا فیصلہ، بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل 
  • شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا
  • پرامن مزاحمت کے خواہاں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سلمان اکرم راجہ
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر جیل اور جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں نیا بل پیش
  • اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا
  • بانی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
  • 14 اگست کو پوری قوم عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی، سلمان اکرم راجہ 
  • ’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے