data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خلائی ادارہ سپارکو اکتوبر 2025 میں ایک جدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے جا رہا ہے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی پیش رفت کو نئی سمت عطا کرے گا۔

یہ جدید سیٹلائٹ زرعی ترقی، معدنی وسائل کی تلاش، فضائی آلودگی کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلابی صورتحال کے مؤثر تجزیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت اور پالیسی سازی کے عمل کو بھی جدید بنیادیں فراہم ہوں گی۔

سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین کے وسائل کی انتہائی درست اور جدید معلومات فراہم کرے گا۔

محمد یوسف خان کا کہنا ہے کہ جہاں پہلے کئی برسوں پر محیط سروے درکار ہوتے تھے، وہاں اب یہی تجزیے چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ماہرین کو معدنیات، مٹی، پانی اور زرعی پیداوار کے بارے میں شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

چیئرمین سپارکو نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کے پائیدار اور مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا، جب کہ اس کے دور رس اثرات ماحولیاتی تحفظ اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے میں نظر آئیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپارکو جیسے قومی ادارے عالمی معیار کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا مضبوط مرکز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔ یہ سیٹلائٹ بلاشبہ ملکی تحقیق، پالیسی سازی اور سائنسی ترقی کے لیے ایک تاریخی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرے گا

پڑھیں:

چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • خطے کے وسائل اور اختیارات اسلام آباد منتقل ہونے نہیں دینگے، سائرہ ابراہیم
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا
  • موضوع: سوڈان میں یو اے ای نواز گروہوں کی نسل کشی
  • جماعت اسلامی نے مینار پاکستان اجتماع عام کا پنڈال میپ جاری کردیا
  • چیف جسٹس پاکستان کل ترکیے کے دورے پر روانہ ہونگے
  • چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے
  • اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے، 11.9 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • اجتماع عام جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا ممبرز کنونشن کل ہوگا