Islam Times:
2025-09-27@19:38:07 GMT

آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر 2025ء بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر 2025ء بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 29 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20واں اجلاس ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے

پڑھیں:

جنرل اسمبلی اجلاس: اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا عرب اور مسلم ممالک نے بائیکاٹ کیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں نے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا بائیکاٹ کردیا ۔ نیتن یاہو پر ہوٹنگ کی اور اسمبلی ہال چھوڑ کر چلے گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ان تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے گئے، نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

غیر ملکی وفود کے واک آؤٹ کے بعد نیتن یاہو نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا ۔ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر اسرائیل مخالف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج وزیراعظم شہباز شریف بھی خطاب کریں گے، جنرل اسمبلی سے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا 20واں اجلاس طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، نوٹیفکیشن جاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر  کی شام 5 بجے طلب
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
  • بلاول کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس
  • جنرل اسمبلی اجلاس: اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
  • جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذہنی صحت مرکز بحث
  • پی ٹی آئی ارکان کے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے کب منظور ہوں گے؟