سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی 42: الیکشن کمیشن نےسینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا، 9 ستمبر کو الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا
الیکشن کمیشن کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،21 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی،23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا
26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے،مسترد ہونے والے امیدوار وں کی اپیلوں پر28 اگست کو فیصلہ سنایا جائیگا
29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے
9 ستمبر کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی اگست کو
پڑھیں:
روس کی گیس کی مجموعی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی گیس کی مجموعی پیداوار رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.8 فیصد کم ہو کر 431 ارب کیوبک میٹر رہی۔ وفاقی ریاستی شماریاتی ادارے روسٹیٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ روس کی مجموعی گیس پیداوار (قدرتی اور ایسوسی ایٹڈ پٹرولیم گیس) جنوری تا اگست 2025 ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 431.4 ارب کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اگست میں پیداوار 40.9 ارب کیوبک میٹر رہی جو جولائی کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ اور اگست 2024 ء کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔