data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت کی مختلف ریاستیں حالیہ موسلا دھار بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کولکتہ میں تمام ہلاکتیں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان واقعات کی ذمہ داری نجی بجلی کمپنی سی ای ایس سی لمیٹڈ پر عائد کی ہے۔ شدید بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیر آب آگئیں، ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ٹرین اور میٹرو سروسز بھی شدید متاثر ہوئیں۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی منقطع رہی۔

موسمیاتی محکمے کے مطابق کولکتہ میں گزشتہ 39 برسوں میں اس نوعیت کی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ یکم سے 22 ستمبر کے دوران 178.

9 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ صرف ایک دن میں اوسطاً 247.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کچھ مقامات پر یہ شرح 300 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر گئی۔ اس سے قبل 1978 اور 1986 میں ستمبر کے دوران سب سے زیادہ 251 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

طوفانی بارش نے کولکتہ اور مضافاتی علاقوں میں گھروں اور عمارتوں میں پانی بھر دیا۔ ایئرپورٹ پر 11 پروازوں کی آمد اور 31 روانگیوں میں تاخیر ہوئی، جبکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے تمام پروگرام ملتوی کر دیے۔

ادھر تلنگانہ میں بھی بارشوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 30 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ منچریال، نرمل، نظام آباد، جیا شنکر بھوپال پلی، ملگ، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جمعرات کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، پداپلی، جیا شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعہ کے روز نرمل، نظام آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملی میٹر کی گئی

پڑھیں:

طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق

 

 

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طوفانی بارشیں دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہیں۔

امریکی تحقیق کے مطابق گرج، چمک کے ساتھ بارش سے دمہ کے شکار افراد میں شدید سانس کی تکلیف شروع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی

محققین نے بتایا کہ طوفانی موسم میں دمہ سے متعلق ایمرجنسی روم میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، یہ نتائج امریکن کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی کی سالانہ میٹنگ میں اورلینڈو، فلوریڈا میں رپورٹ کیے جانے ہیں۔

یونیورسٹی آف کنساس میڈیکل سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر دیالا مہرحب نے کہا کہ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ طوفان دمہ کے مریضوں کے لیے سنگین صحت کے خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ طوفان غیر متوقع ہوتے ہیں، مریضوں اور طبی ماہرین کو اپنے دمہ کے ایکشن پلان میں طوفان سے متعلق احتیاطی تدابیر شامل کرنی چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش دمہ طوفان

متعلقہ مضامین

  • قیامت سے پہلے قیامت ، لاپتا 7سالہ آمنہ کی بوری بند لاش برآمد
  • بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا
  • طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا
  • چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ
  • تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار آپریشن بند کیا جائے ،محبوب اعظم
  • بارش نے میچ کا نتیجہ بدل دیا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کی پاکستان پر 2 رنز سے فتح
  • بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا
  • ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
  • اگنی ویر اسکیم نے بھارتی معیشت اور فوجی نظام کی کمزوریاں عیاں کر دیں