اسلام آباد:

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری  حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور 16 اگست تک جاری رہے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں اور باقی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی سہولت موجود ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے پانچ لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے اور حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان درخواستوں کی وصولی

پڑھیں:

20 سے 35 لاکھ تک قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، جس کے تحت شہری 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو پہلی بار گھر کے حصول میں مدد دینے کے لیے ’’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘‘ کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ پروگرام متعارف کرادیا۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے اسکیم کی تفصیلات فراہم جاری کردی  ۔
اسکیم کے تحت شہری 20 سال تک کی مدت کے لیے معقول مارک اپ پر قرض حاصل کر سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکس، اسلامی بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برانچ نیٹ ورک اور دیگر ذرائع کے ذریعے اس اسکیم کو فروغ دیں۔
سکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولت دینا ہے، اس لیے آسان شرائط رکھی گئی ہیں، پاکستانی شہری جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہے اور جو پہلی بار گھر کے مالک بننا چاہتے ہیں، اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ درخواست گزار کے نام پر پہلے سے کوئی گھر موجود نہیں ہونا چاہیے۔
قرضہ درج ذیل مقاصد کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے
نیا گھر یا فلیٹ خریدنے کے لیے
پہلے سے موجود پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے کے لیے
پلاٹ خریدنے اور اس پر گھر بنانے کے لیے
قرضہ زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ کے گھر یا 1360 اسکوائر فٹ تک کے فلیٹ/اپارٹمنٹ کے لیے دیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک نے قرض کے دو درجے مقرر کیے ہیں
پہلا درجے میں 20 لاکھ روپے تک کا قرض
دوسرے درجے میں 20 لاکھ روپے سے زائد اور ساڑھے 35 لاکھ روپے تک کا قرض
زیادہ سے زیادہ 20 سال کے لیے قرض دیا جائے گا، جس میں 10 سال تک سبسڈی شامل ہوگی۔
کوئی پروسیسنگ فیس یا پری پیمنٹ پینلٹی عائد نہیں ہوگی۔
لون ٹو ویلیو ریشو 90:10 ہوگا یعنی 90 فیصد قرض اور 10 فیصد ایکویٹی۔
سکیم کے تحت بینکوں کے پورٹ فولیو کے 10 فیصد حصے کو پہلے نقصان کی بنیاد پر کور کیا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے اہم حکمنامہ جاری
  • لاہور میں گیس کے نئے کنکشن ملنا شروع ہو گئے، درخواستوں کی وصولی کا آغاز
  • کراچی‘پولیس اہلکاروں پر حراست میں لیکر تشدد‘ رشوت وصولی کا الزام
  • پرائیوٹ اسکیم کے تحت عازمین  کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
  • پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین جج کی درخواستوں کی وصولی ست روی کا شکار
  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی ست روی کا شکار
  • پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا ملائیشیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہارِ تشکر
  • 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری
  • بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی ‘ فریقین سے جواب طلب
  • اسٹیٹ بینک کا “میرا گھر میرا آشیانہ” اسکیم کا آغاز