سرکاری حج سکیم کے تحت 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سرکاری حج سکیم کے تحت آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی، دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔
سرکاری حج سکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے، درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواستوں کی وصولی سرکاری حج سکیم کے مطابق
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ڈھاکا اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔
مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔