شہباز حکومت کے ابتدائی 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1,065 ارب روپے کم ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد: شہباز شریف حکومت کے پہلے 16 ماہ کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اس مدت میں گردشی قرضے کا حجم 1,065 ارب روپے کم ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق فروری 2024 میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2,679 ارب روپے تھا،
جو جون 2025 تک کم ہو کر 1,614 ارب روپے پر آ گیا۔ یعنی صرف مئی سے جون 2025 کے ایک ماہ کے دوران 856 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جون 2024 تک گردشی قرضہ 2,393 ارب روپے تھا، جس میں گزشتہ مالی سال کے دوران 779 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔
حکومت کے مطابق یہ کمی بجلی کے شعبے میں اصلاحات، ریکوری بہتر ہونے اور بجلی کی ترسیل میں نقصانات میں کمی کی بدولت ممکن ہوئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
نیو کراچی میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کی خود سوزی، دورانِ علاج دم توڑ گئی
کراچی:شہر قائد کے نیو کراچی نمبر 6 میں پارک کے قریب خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے والی 50 سالہ خاتون فردوس زوجہ عرفان، دورانِ علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئی۔
خاتون 90 فیصد تک جھلس چکی تھی اور ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے چھیپا کے رضا کاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز سے زیرِ علاج تھیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او نیو کراچی رضوان قریشی نے بتایا کہ خاتون کی نند نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد فردوس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس نے شوہر عرفان سمیت دیگر اہل خانہ، عینی شاہدین اور اہلِ محلہ سے بیانات لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پولیس واقعے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے تاکہ اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔