لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، اسلامپورہ، چوبرجی، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی اور کاہنہ میں بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔
(جاری ہے)
بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے حبس کی شدت کو کم کر دیا جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا، گرمی اور گھٹن سے پریشان عوام نے بارش کو قدرت کا انعام قراردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آسیان ممالک کیساتھ تعلقات خوشگوار، مزید آگے بڑھانے کا وقت ہے:جام کمال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت اسلام آباد میں آسیان کے سات رکن ممالک کے سفیروں کی میزبانی کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے بلکہ ٹیکنالوجی، ہنر اور انفراسٹرکچر میں دیرپا شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ تمام آسیان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار ہیں اور اب انہیں مزید آگے بڑھانے کا وقت ہے۔جام کمال خان نے سفیروں کو پاکستان کی نئی تجارتی پالیسی، گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی، وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں ٹیرف میں اصلاحات اور خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ ایف ٹی اے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔