لاہور ہائیکورٹ کا سرنڈر کیے بغیر زرتاج گل کی درخواست پر سماعت سے انکار، پیشی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض تھا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں لہٰذا پہلے سرنڈر کریں کیونکہ سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔
زرتاج گل نے سینیئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ اے ٹی سی فیصل آباد کے نو مئی واقعات میں تین فیصلوں کے خلاف تین الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔ اے ٹی سی فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو تین الگ الگ مقدمات میں 10، 10 سال سزا سنا رکھی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان لاہور ہائیکورٹ زرتاج گل کی
پڑھیں:
اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فائل فوٹو۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔
علیمہ خان اوران کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق صوبائی اور وفاقی اداروں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کی تھیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنجاب ریونیو بورڈ اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔