data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کوٹری کے مقام پر دریائے سندھ میں تین لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ پہنچنے کے بعد ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ دریائے سندھ کے کنارے واقع ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی معززین اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب سے بچاؤ، بروقت انخلا اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور ریسکیو ٹیمیں بھی تیار کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے – انہوں نے دیہاتیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مال مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی پیشگی تیاری رکھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دریائے سندھ ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-29

سیف اللہ

متعلقہ مضامین