سعودی عرب کی پہلی لگژری 5 اسٹار ٹرین، سفر اور آرٹ کا حسین امتزاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب نے اپنی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو 800 میل طویل صحرائی راستے پر سفر کرے گی۔
ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران “ڈریم آف دی ڈیزرٹ” کے نام سے اس پراجیکٹ کو پیش کیا گیا، جو 2026 کے آخر تک فعال کر دیا جائے گا۔
یہ منصوبہ سعودی ریلوے اور اٹلی کے معروف Arsenale گروپ کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے، جو دنیا بھر میں لگژری ٹرینوں کی تیاری میں شہرت رکھتا ہے۔ Arsenale کے چیف ایگزیکٹو پاؤلو بارلیٹا کے مطابق “ڈریم آف دی ڈیزرٹ” ایک متحرک شاہکار ہوگا جو اطالوی مہارت اور سعودی وژن کا امتزاج پیش کرے گا۔
یہ جدید ترین ٹرین ریاض سے قریات شہر تک کا 800 میل طویل سفر طے کرے گی، دورانِ سفر مسافروں کو سعودی عرب کے دلکش صحرائی مناظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ٹرین میں مجموعی طور پر 14 بوگیاں شامل ہوں گی جن میں 34 پرتعیش کمروں کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ ایک وقت میں 66 مسافر سفر کر سکیں گے۔
مسافروں کے لیے ایک یا دو راتوں کے خصوصی ٹورز بک کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ہر بوگی کا ڈیزائن سعودی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو خراجِ تحسین پیش کرے گا، جبکہ ٹرین میں دو ریستوران ہوں گے جہاں سعودی اور بین الاقوامی کھانوں کا امتزاج پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک مرکزی لاؤنج بھی موجود ہوگا جہاں مسافر سفر کے دوران آرام اور میل جول کر سکیں گے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے سیاحت کے فروغ کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں بین الاقوامی سیاحوں کو متوجہ کرنا ہے۔ سعودی ریلوے کمپنی کے مطابق “ڈریم آف دی ڈیزرٹ” سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو نہ صرف شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل نیچرل ریزرو بلکہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مقامات تک پرتعیش انداز میں لے جانے کا ذریعہ بنے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کو 16رنز سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چٹوگرام: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 16 رنز سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ کپتان شائے ہوپ 46 اور روومن پاول 44 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 34، برینڈن کنگ 33 جبکہ شرفین ردر فورڈ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہرودئے 28، نسم احمد 20، تنزید حسن 15، تسکین احمد 10، سیف حسن 8، رشاد حسین 6، کپتان لٹن داس 5، نورالحسن 5 اور شمیم حسین 1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔مستفیض الرحمان 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 3، جیڈن سیلز 3، عقیل حسین 2، اور روماریو شیفرڈ اور کیرے ہیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔