چیف الیکشن کمشنر الیکشن چوری کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-23
دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈین پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پرووٹ چوری کے الزمات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر یانیش کمار کرناٹک سی آئی ڈی کو معلومات فراہم کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر موجود ویڈیو کلپ میں صحافیوں سے گفتگو میں راہل گاندھی کو سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے پریس کانفرنس کے دوران جو کچھ دکھایا وہ سیاہ اور سفید ہے ،کرناٹک میں سی آئی ڈی کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ راہول گاندھی پچھلے کچھ عرصے سے الیکشن میں ووٹ چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت بھی جاری کر دی ہے۔ راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی ڈی نے خاص طور پر ان فون نمبروں کے بارے میں معلومات مانگی ہیں جو ووٹ چوری کے لیے استعمال کیے گئے تھے تاہم چیف الیکشن کمشنریانیش کمار وہ معلومات نہیں دے رہے ہیں جو سی آئی ڈی مانگ رہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ سی ای سی کے خلاف ووٹ کی چوری کا اس سے بڑا کوئی ثبوت نہیں ہو سکتا ،پولیس معلومات مانگ رہی ہے اور انڈیا کے الیکشن کمشنر تعاون نہیں کر رہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو مہادیو پورہ اور نالندہ میں کیا اس کے بعد انڈیا میں کسی کے ذہن میں یہ شک نہیں رہے گا کہ نریندر مودی نے ووٹ چوری کیا ہے۔ کانگریس راہنما نے کہاکہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں ہم ایک تہلکہ خیز انکشاف کرنے جا رہے ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر بدل دے گا کیونکہ ہمارے پاس اپنی بات کے ٹھوس ثبوت ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر راہل گاندھی سی ا ئی ڈی ووٹ چوری رہے ہیں
پڑھیں:
نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔