دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )انڈین پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پرووٹ چوری کے الزمات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کرناٹک سی آئی ڈی کو معلومات فراہم کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس“ پر موجود ویڈیو کلپ میں صحافیوں سے گفتگو میں راہول گاندھی کو سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے پریس کانفرنس کے دوران جو کچھ دکھایا وہ سیاہ اور سفید ہے کرناٹک میں سی آئی ڈی کی تحقیقات جاری ہیں.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ راہول گاندھی پچھلے کچھ عرصے سے الیکشن میں ووٹ چوری کے الزامات لگا رہے ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت بھی جاری کر دی ہے راہول گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی ڈی نے خاص طور پر ان فون نمبروں کے بارے میں معلومات مانگی ہیں جو ووٹ چوری کے لیے استعمال کیے گئے تھے تاہم چیف الیکشن کمشنریانیش کمار وہ معلومات نہیں دے رہے ہیں جو سی آئی ڈی مانگ رہی ہے.

راہول گاندھی نے کہا کہ سی ای سی کے خلاف ووٹ کی چوری کا اس سے بڑا کوئی ثبوت نہیں ہو سکتا پولیس معلومات مانگ رہی ہے اور انڈیا کے الیکشن کمشنر تعاون نہیں کر رہے انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو مہادیو پورہ اور نالندہ میں کیا اس کے بعد انڈیا میں کسی کے ذہن میں یہ شک نہیں رہے گا کہ نریندر مودی نے ووٹ چوری کیا ہے کانگریس راہنما نے کہاکہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں ہم ایک تہلکہ خیز انکشاف کرنے جا رہے ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر بدل دے گا کیونکہ ہمارے پاس اپنی بات کے ٹھوس ثبوت ہیں.                                                                

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف الیکشن کمشنر راہول گاندھی سی آئی ڈی ووٹ چوری رہے ہیں

پڑھیں:

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک :پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جس میں سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 اعداد و شمار میں بتایا گیا ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 128 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

 الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ریکارڈ کی گئی۔

 اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 افراد ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں۔

دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا

الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کا تناسب 53.62 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 46.38 فیصد ہے

 الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، جس سے انتخابی عمل میں عوام کی شمولیت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی
  • پاکستان گھر جیسا ہے،مودی تعلقات بہتر بنائے،کانگریس رہنما
  • مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب
  • سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات، عمران خان کا ٹیم سے ملنے سے انکار
  • چنگ چی رکشوں پر پابندی کی مدت گزرگئی‘نیانوٹیفکیشن نہیں آرہا‘سرکاری وکیل
  • ایک منظم سازش کے تحت ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام حذف کئے جارہے ہیں، راہل گاندھی
  • الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو تباہ کرنے میں پیش پیش ہے، پرینکا گاندھی
  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف