بجلی چوری پر سزا یافتہ شہری شک کے فائدے پر بری
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے بجلی چوری کے مقدمے میں ایک سال تین ماہ کی سزا کے ملزم کو بری کردیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم غلام جعفر کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے ملزم غلام جعفر کی ایک سال تین ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کے خلاف اپیل منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلہ کے مطابق پراسیکیوشن کی سٹوری میں بہت سے ابہام ہیں، پراسیکیوشن کے پاس مناسب میٹریل نہیں ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ڈائریکٹ مین بجلی کی تاروں سے بجلی چوری کررہا تھا جبکہ پراسیکیوشن کے مطابق گپیکو کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور بجلی چوری پکڑی۔فیصلہ میں مزید لکھا گیا کہ ٹیم نے موقع سے بجلی کا میٹر اتارا اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، حافظ آباد پولیس نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا اور ٹرائل کورٹ نے ملزم کو ایک سال تین ماہ اور جرمانے کی سزا سنائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بجلی چوری
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔