ایف سی ایریا میں پانی و بجلی کی بندش پر شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف سی ایریا تھانے کی حدود لیاقت آباد سی پی ایل سی آفس کے سامنے مین شارع پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ناظم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر جانے والی دونوں شاہراہیں آمد و رفت کے لیے بند ہو گئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی روز سے پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے باعث ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا کی مرکزی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد، مسافر اور ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ اس مقام پر چند گھنٹے قبل بھی احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے تھے تاہم وعدہ وفا نہ ہونے پر شہری دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے۔ اور رات گئے احتجاج جاری رہا شہر ی اپنی گاڑیاں آڑی ترچھی کر کے ضیاء الدین اور دوسری جانب لیاقت آباد ڈاکخانہ کی جانب سے اپنے اپنے گھروں پر روانہ وہوئے تاہم ہیوی ٹریفک اور مال بردار ٹرالر رات گئے اپنی جگہ کھڑے رہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے متبادل ٹریفک انتظامات کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد بجلی کی
پڑھیں:
لیاقت پور میں اے ایس آئی پر موٹرسائیکل سوار کا تشدد، ملزمان گرفتار
فائل فوٹورحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے نوٹس پر پیٹرولنگ پولیس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت پور میں ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی پیٹرولنگ پولیس نے نقاب پوش موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر نقاب پوش موٹرسائیکل سوار کا تعاقب کیا۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اپنے علاقے میں رک کر پولیس کو یرغمال بنا کر اے ایس آئی پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی تھی۔
ڈی پی او کے نوٹس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔