وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، پی پی اور ن لیگ میں نیا ڈیڈ لاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نیا ڈیڈ لاک پیدا ہو گیاہے ، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کیلئے قبل از وقت انتخابات کی شرط رکھ دی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی سمیت دیگر آئینی لوازمات پورے کرنے کے بعد قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں تو عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کا موقف ہے کہ آزادکشمیر میں نئے انتخابات ہی سیاسی استحکام لاسکتے ہیں، پیپلزپارٹی اربوں روپے کے فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے، پیپلزپارٹی ہزاروں سرکاری ملازمتوں سے بھی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو بھی آزاد کشمیر حکومت میں شامل کرنے کی خواہاں ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلی قیادت کی معاملہ حل کرنے کیلئے دوبارہ بیٹھک ہو گی۔ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر پھر اپوزیشن میں اسی لئے بیٹھیں گے تاکہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان آزاد کشمیر، وزارت عظمی کیلئے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان حکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارخرم ذیشان کامیاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد اور ن لیگ

پڑھیں:

14 ارب روپے خرچ کب کرو گے؟ میئر کراچی کی جماعت اسلامی پر تنقید

فائل فوٹو

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے، لوگوں کو بتائے کہ 14 ارب روپے کب خرچ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیتا کاٹنے اور پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، شہر میں کام ہوگا، پیپلز پارٹی منافقت کا خاتمہ کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ جس جگہ پر کھڑے ہیں، اس علاقے سے یوسی چیئرمین حافظ نعیم منتخب ہوئے تھے لیکن کام پیپلزپارٹی نے کرایا ہے، لوگ آج علاقے کو بدلتا دیکھ رہے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے، منافق اس شہر میں صرف مایوسی بیچتے ہیں اور حادثوں کا انتظار کرتے ہیں کہ پریس کانفرنس کرنے کا موقع ملے۔

متعلقہ مضامین

  • 14 ارب روپے خرچ کب کرو گے؟ میئر کراچی کی جماعت اسلامی پر تنقید
  • ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، فیصل ممتاز
  • آزاد کشمیر میں بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم
  • ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا
  • آزاد کشمیر کے وفد کی لارڈ میئر بریڈفورڈ سے ملاقات
  • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • کاروباری اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
  • نواز شریف نے اگلے  ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا