سیلاب سے تباہی ہوئی‘ یہ وقت سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کا ہے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
جھنگ (نامہ نگار) پنجاب میں آنے والے سیلاب سے پورا پنجاب متاثر ہوا ہے، فصلیں تباہ ہو گئیں، گھر دریا برد ہو گئے، مویشی سیلاب بہا لے گیا، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات عوام کو ریلیف پہنچانے میں رکاوٹ نہ بن جائیں۔ پنجاب کے عوام اور پنجاب نے ہمیشہ ہر صوبے کی مدد کی ہے۔ اب پنجاب کو ضرورت ہے تمام صوبوں کو مل کر پنجاب کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جھنگ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق چئیرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم، ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان، ایم پی اے رانا شہباز، ایم پی اے محمد اعظم چیلہ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کر رہا ہوں۔ سیاستدانوں کے آپس کے اختلافات عوام کو ریلیف دینے میں دیوار نہیں بننے چاہئیں، حکومت چھوٹے زمینداروں کے قرضے معاف کرے۔ انہیں بلا سود قرضے دے، انہوں نے کہا حکومت سیلاب زدگان کے بچوں کی فیسیں اور بجلی کے بلوں میں رعایت دے، ایزی پیسہ اور بینظیر انکم سپورٹ سے سیلاب زدگان کی مالی امداد کی جائے، جس طرح دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہیں اسی طرح قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی ایک پیج پر متفق ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نے بانی کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کر دی
پشاور (آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں۔