میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ان کے اقدامات کی تائید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیدیا۔ انتخابی مہم میں ووٹرز اور سپورٹرز کے لیے کھانوں کے اہتمام پر مکمل طور پر پابندی عائد، بینرز اور فلیکس آویزاں کرنے سے امیدواروں کو روک دیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے واضح کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے وکلا نااہل اور ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، بلاتفریق کارروائی ہوگی، الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے، شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دینے والے چیئرمین پنجاب بار کونسل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر الرحمان چودھری نے ان کے اقدامات کی تائید کی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی جانب سے ووٹرز اور سپورٹرز کے لیے بڑے بڑے ہوٹلوں میں کھانوں کے انتظامات کیے جاتے تھے جس پر کروڑوں روپے خرچ آتے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ امیدواروں پر مکمل طور پر کھانوں کے انتظامات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران سٹیکرز، پینا فلیکسز اور بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ امجد پرویز نے کہا کہ گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے سے بھی امیدواروں کو روک دیا، امیدوار صرف بار ایسوسی ایشنز میں مہم چلا سکتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے نااہل ہوں گے۔ دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پجاب امجد پرویز کے حکم پر بینرز آویزاں کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا، لاہور ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں بلا تفریق پنجاب بارکونسل کے امیدواروں کے بینرز اتروا دیئے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے پنجاب بار کونسل ضابطہ اخلاق پر صدر لاہور نے کہا کہ کونسل کے ہوں گے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے