بار کونسل کے انتخابات صاف، شفاف ہوں گے، امجد پرویز
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیئرمین پنجاب بار کونسل امجد پرویز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے آئندہ انتخابات ہر صورت شفاف، منصفانہ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں گے۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابی مہم کے دوران پینا فلیکس، بینرز لگانے یا فائرنگ جیسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گیحتٰی کہ امیدوار کی نااہلی تک نوبت آ سکتی ہے۔
امجد پرویز نے بتایا کہ اس بار ایک اہم قدم یہ اٹھایا گیا ہے کہ ووٹرز کے لیے کھانے کا اہتمام کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ان کے مطابق، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل کو اثر و رسوخ سے پاک اور مکمل طور پر منصفانہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کو گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ وہ اپنی بار ایسوسی ایشنز کی حدود میں انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔
چیئرمین بار کونسل نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون سب کے لیے برابر ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بار کونسل
پڑھیں:
پاک سعودیہ معاہدہ، آج یومِ تشکر منایا جائے گا، علماء کونسل
پاکستان علماء کونسل نے پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک معاہدے پر آج ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔