2025-07-26@06:38:36 GMT
تلاش کی گنتی: 318
«پولیس اہلکار کی»:
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق پولیس مقابلے...
پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔ ملزم پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ...
کراچی: کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔ پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا...
---فائل فوٹو لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ پولیس نے ایک انوکھا لیکن مثبت قدم اٹھاتے ہوئے گٹکا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکا یا ماوا کے عادی اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں یہ عادت ترک کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اس مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گٹکے کے استعمال سے نہ صرف صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ پولیس فورس کی ساکھ پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر اہلکار اس عادت کو ترک نہ کریں تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی...
سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام سامنے آیا ، گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار و افسران کی شامت آگئی، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خطپولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ...
ویب ڈیسک : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا حکم سامنے آیا ہے کہ گٹکا، ماوا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کی جائے۔ آئی جی نے سندھ بھر سے گٹکا، ماوا کھانے والے اہلکاروں کی رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی جائے گی، آئی جی سندھ نے نشہ نہ چھوڑنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے ماضی میں گٹکا، ماوا کی فروخت کے خلاف بنائے جانے والی جو ٹیم تشکیل دی گئی تھی اس میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہل کار شامل کیے گئے تھے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائیٹ ایریا میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ دو ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیاتاہم مزید معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ جاں بحق شخص ڈکیت نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھا جس کی شناخت 30 سالہ وسیم اختر ولد نظر حسین کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی کے مطابق شہید پولیس اہلکار وسیم اختر ولد نظر...
علامتی تصویر کراچی کے سائٹ اے ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق فائرنگ سے زخمی زینجرز اہلکار کا اسپتال میں علاج جاری ہے، زخمی رینجرز اہلکارکا ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ رینجرز اہلکار کے بیان کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول ملے ہیں۔
کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑیوں پر غیر قانونی لوازمات کے استعمال پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز سی پی او سندھ، میر روحل خان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کی نجی گاڑی پر فلیش لائٹ، ہوٹر یا جعلی نمبر پلیٹ (خواہ وہ سرکاری یا پولیس مونوگرام سے مزین ہو) پائی گئی تو اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ متعلقہ سپروائزری...
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 اے میں فائرنگ سے پولیس کا برطرف سپاہی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار حمزہ سیال نے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار سمیت متضاد بیانات دیئے جس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کے پولیس افسران معلومات حاصل کرنے کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی افسر کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ حمزہ سیال ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانے گذری میں تعینات تھا جسے کسی شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سال 2016 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ زخمی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا، شہری کو قابو نہ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔
کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل...
سٹی 42 : آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص کر دیئے گئے، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔ آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے، سپیشل برانچ کے افسروں و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب، 48کروڑ، 65لاکھ ،65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب، 16کروڑ ،31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ ، 8ہزار روپے مختص کئے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر...
—فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14، شاہ فیصل چوک کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو28سالہ طلحہ ولد محمد زاہد علی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی محمد اظہر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار شعیب اور اس کے دوست کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ لوٹ مار کے بعد جب ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس اہلکار شعیب نے ان کا تعاقب کیا۔تعاقب کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی رپورٹ / محمد علی فاروق) پاکستان میں جعل سازی کا عفریت خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ جعلی ڈاکٹروں، پولیس افسران، انسپکٹروں کے بعد اب جعلی جج بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس کی گرفتاری نے پورے نظام کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے بھی لمحہ فکریہ بن چکا ہے، جہاں عوام کو حکومتی اداروں کے نام پر بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔ پولیس نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کرنے والا ایک جعلساز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص ایک “فلمی” انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے...
اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے امریکی شہری ظفراللہ مرچنٹ سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار امریکی ڈالر رشوت وصولی کے خلاف درخواست پر سینٹرل پولیس آفس کو ہدایت دی کہ اگر درخواست گزار کو ہراساں کیا گیا تو سولجر بازار تھانہ ہراساں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں امریکی شہری ظفراللہ مرچنٹ سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار امریکی ڈالر رشوت وصولی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ رشوت خوری میں ملوث سپاہی آصف نور کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس سے بھی سپاہی آصف نور کی...
چارسدہ: خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مشترکہ کارروائی کے دوران غنی خان روڈ پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مطلوب ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اسماعیل اور حمزہ ساکنان کچے کونر تحصیل درگئی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقے ڈھب بانڈہ میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران دو مشکوک موٹر...
کراچی: ویگو میں سوار ڈاکوؤں نے 30 اپریل کی شب اورنگی ٹاؤن کے 20 قصابوں کو میر پور خاص مویشیوں کی خریداری کے لیے جاتے ہوئے لوٹا تھا جس کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے حساس ادارے نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ گروہ میں دیگر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 20 قصابوں سے 95 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکی مروت میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے جب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر تاجہ زئی اڈہ میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ لونگ خیل سڑک پر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناءاللّٰہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 2اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعہ کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شہدا کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا۔
لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں کے خلاف 76 کلو منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں 6 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے 6 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ سزا پانے والوں میں غلام عباس، اعجاز، عبدالحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2021 میں کوٹری کے مقام پر ایک ٹرک سے منشیات برآمد کیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہل کاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ پولیس اہلکاروں میں غلام عباس، اعجاز، عبد الحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق سی آئی اے اہلکاروں نے کوٹری میں کارروائی کے دوران ٹرک سے منشیات برآمد کی تھی۔ ٹرک سے برآمد منشیات کم ظاہر کرکے پولیس موبائل میں...
امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہم اس خطرے کو ختم کر کے دم لیں گے۔‘ بعدازاں کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا...
اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ چھینی گئی گاڑی، ہتھکڑیاں، پولیس یونیفارم، ماسک، وائرلیس سیٹ، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں، 1043 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت خالد محمود، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس گردی کی ایک سنگین اور شرمناک مثال سامنے آگئی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات تین بجے مختلف گھروں پر دھاوا بولا، دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر سونے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ دورانِ تلاشی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بزرگ خاتون پر تشدد اور نوجوانوں کو لہولہان کرنا اس واقعے کا حصہ رہا۔ ایک بزرگ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور گردے شدید متاثر ہوئے جنہیں شاہ...
اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور اراکین کو قائل کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ایوان نے گلگت بلتستان پولیس کے ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور اراکین کو قائل کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے مناسب مالی مراعات کا ہونا ضروری ہے۔ ایوان نے متفقہ طور پر اس مطالبے کو تسلیم...
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون کو پولیس اہلکار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کے شہر لیڈا کے ایک قصبے میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا۔ اہلکار نے جب معمول کے مطابق اس سے سوالات کیے تو وہ تلخ مزاجی پر اتر آیا، یہاں تک کہ پولیس کو گاڑی چڑھا دینے کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس کو اس کے رویے سے شبہ ہوا کہ وہ نشے میں ہے، جس پر بریتھلائزر ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈرائیور مزید بپھر گیا اور پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔صورتحال اس وقت اور بھی عجیب...

مظفرگڑھ: اغوا کیس میں میڈیکل کرانے کےبہانے بلاکر تھانے میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی، اہلکار گرفتار
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئی2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔(جاری ہے) انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔(جاری ہے) انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل...
---فائل فوٹو صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔(جاری ہے) انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے...
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہےتھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکومتِ پاکستان کی امریکی صدر کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش
صوابی تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔ شہید اہلکاروں میں زاہد اور جمال الدین شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ان کے انکل زخمی ہو گئے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) عثمان منیر خان نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور واقعے کے وقت وہ اپنے گھر پر تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے ملاقات کررہے تھے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو دائیں ران میں دو گولیاں، جبکہ پیٹ کے نچلے حصے، بازو اور کندھے میں ایک ایک گولی لگی، جبکہ ان کے انکل کے سینے میں گولی لگی، دونوں کو علاج کے لیے مارتونگ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ایس...
سٹی 42: دکی میں سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ہوا ہے سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار نورالدین زخمی ہوا ۔ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا کیاگیا ۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ فخرالدین انچارج سی ٹی ڈی پولیس دکی نے بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ بم شہر کے مین بازار سے پولیس اہلکاروں پر پھینکا گیا۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع ہو گئی، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو گیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر کراچی پولیس کے 51 اہلکاروں کو 7 پاپ سائٹس پر تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق 3 شفٹوں میں 4 ڈسٹرکٹس کی مکمل مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، اور 5 خصوصی ایمرجنسی رسپانس وہیکلز کو بھی پاپ سائٹس پر پہنچا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی ہسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جہاں پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ہسپتال میں...
سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پریڈی تھانے کےعلاقے صدرپاسپورٹ آفس کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پریڈی پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکارکی شناخت محمد مرید ولد بچل شرکےنام سے کی گئی، زخمی پولیس اہلکارآرآرایف الفلاح کورنگی بیس میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ کے قریب واک تھروگیٹ پرپیش آیا۔ اہلکاراپنی رائفل صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ طورپرگولی چل گئی جوکہ پولیس اہلکارکی ٹانگ میں جا لگی اوروہ زخمی ہوگیا۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان فہیم ولد یاسین جاں بحق اور 21 سالہ نوجوان انس عالم ولد شریف عالم زخمی ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار اشتیاق کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرگلی میں آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکارنے موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ضلعی ہیڈ کوارٹر قمبر شہر چاروں طرف سنگین وارداتوں کی لپیٹ میں مسلح ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں نے ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر شہریوں سے اسکوٹر، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقد سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے پولیس گہری نیند میں جبکہ عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے قومی شاہراہ قمبر دوست علی روڈ پر شیخ واہ موڑ کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مجاہد شاہانی اسپیشل پولیس فورس کے ایک اہلکار شکیل احمد سومرو کو روک کر ان سے...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے پر پولیس اہلکار نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا اور فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ عزیز آباد تھانے میں تعینات اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی توحید کالونی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 27 سالہ فہیم اور زخمی نوجوان کی شناخت 21 سالہ انس کے نام سے ہوئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ...
شہر کے مصروف سڑک پر "نو پارکنگ" ایریا پر گاڑی کھڑی نہ کرنے دینے پر پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مصروف سڑک پر بااثر شخصیت نے "نو پارکنگ" ایریا پر گاڑی کھڑی کی۔ جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں روکا اور ہدایات دیں۔ مبینہ طور پر بات بگڑ گئی اور پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس کے اہلکار پر تشدد شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ...
جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوسناک واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جب اہلکار بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی جو انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات تھا۔ ابرار صبح کے وقت معمول کے مطابق اپنے بچوں کو اسکول لے جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں...
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کیا، احتجاج کے باعث ٹاور سے کیماڑی، ماڑیپور روڈ پر جانی والا ٹریفک معطل رہی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹمز اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار احسان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شاہزیب محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کیسے برآمد کیا؟ اہلخانہ نے جناح اسپتال میں لاش کے ہمراہ احتجاج...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے جناح اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ مقتول احسان کو کسٹم اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔ اہلخانہ کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایرانی خشک دودھ موجود تھا، جسے کسٹم اہلکاروں نے روکا تھا۔ جب ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، تو کسٹم کے اہلکار سمیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان کی موت واقع ہو گئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ احسان کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔” انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔” محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق سے حکومت اور سیکورٹی فورسز پر امن کی بحالی کے لیے دباؤ ڈالیں گے، ہماری جدوجہد پُرامن ہے اور اس پُر امن جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں امن پاسون کمیٹی کے وفد نے ڈومیل میں احمد زئی قوم کے مشران اور عمائدین سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء باز محمد خان اور میریان قوم کے رہنماء ڈاکٹر پیر صاحب زمان شامل تھے۔ کمیٹی نے احمد زئی قوم کے مشران کے سامنے اپنا مدعا پیش کیا اور ان سے تعاون کی درخواست کی۔ احمد زئی قوم نے مشاورت کے...

کراچی،نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر قائم اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے...
خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے اسکواڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں جج محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج سمکان احمد سکھر سے لاڑکانہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید ہو گئے، جبکہ دیگر دو اہلکار اقبال ملانو اور صغیر احمد شدید زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ ایس ایس پی خیرپور کے مطابق حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی...
خیرپور(اوصاف نیوز) لاڑکانہ روڈ پر پیر احمد کے مقام پر سیشن جج سمکان احمد کی گاڑی پرفائرنگ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکارمقبول احمد شیخ موقع پر شہیدہوگئےجبکہ اہلکار اقبال ملانو،صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے،شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو ان آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے سماء کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ملزمان ڈاکو تھے جنہوں نے گاڑی روکنے کے لئے فائرنگ کی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کیا...
لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب...
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے گاؤں حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے حسین کوٹ میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباشی دی۔ بلاول بھٹو نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی چیئرمین پیپلز پارٹی نے حسین کوٹ آپریشن میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا...
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا...
RAWLAKOT: آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے جبکہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک...
مظفر آباد: باغ میں تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم باغ کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔ باغ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہے، تاہم گاڑی میں موجود دیگر افراد کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ گاڑی میں مزید کتنے افراد سوار تھے، اس کی تصدیق جاری ہے۔پولیس کا...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے ضلع دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ...
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی پولیس کنٹرول روم باغ نے بتایا کہ تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا، اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او کھائی گلہ انسپکٹر علی احمد بخاری، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر عرفات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر حسین اور اکاؤنٹنٹ محمد فہیم شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد...
مظفرآباد،پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز)مظفر آباد کے علاقے باغ میں تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم باغ کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔باغ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہے، تاہم گاڑی میں موجود دیگر افراد کے بارے میں فی الحال...
کوئٹہ کے مصروف تجارتی علاقے قندھاری بازار میں نجی کمپنی ‘صفا کوئٹہ’ کی صفائی ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب صفائی کے معاملے پر دکانداروں اور صفائی کے عملے کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ یہ بھی پڑھیے: کیا کوئٹہ جدید شہر بننے جارہا ہے؟ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کو عملے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایاکہ اہلکاروں پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر...
کراچی: شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات...
وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
نوشکی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی دنیانیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں شہید اہلکار وحید کا تعلق...

نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت
نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز نوشکی(سب نیوز)بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی...
—فائل فوٹو نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ٹانک: 2 روز میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ، 1 اور اہلکار شہیدخیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس...
کوئٹہ: نوشکی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہل کار کو شہید کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں پیش آیا، جس میں گولی لگنے سے ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم شہید ہوا ہے، جس کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے...
نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ٹانک میں پولیو مہم میں مصروف 2 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوشکی کےعلاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے 2 پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا۔ پولیو ورکرز ٹانک کے علاقے دولات کورنا میں جاری ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، مغوی ورکرز...
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
کراچی: یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عزیز بھٹی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی جس...
مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور...

زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں ؛سپریم کورٹ ،جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کرزخمی کرنے کاالزام ہے،دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے،شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دو افراد ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے...
بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی معزول حکومت سے منسلک سابق سینیئر شخصیات کے خلاف مقدمہ چلانے والی خصوصی عدالت میں پہلا مقدمہ دائر کردیا۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم عدالت میں گزشتہ سال 5 اگست کو، جب شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوئیں اور مظاہرین نے ان کے محل پر دھاوا بول دیا تھا، 6 مظاہرین کی ہلاکت کے سلسلے میں 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف باضابطہ فرد جرم قبول عائد کردی گئی۔ ان 8 اہلکاروں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے، 4 زیر حراست ہیں اور 4 کی غیر حاضری میں مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل (آئی سی ٹی) کے چیف پروسیکیوٹر تاج الاسلام نے نامہ نگاروں کو...
راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ...

امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شاہین فورس کے اہلکار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی، جبکہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب...
ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس کے ایک اہلکار کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فیصل علی کے نام سے ہوئی جو ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی آصف شہزاد نے فیصل علی کو اسلحہ فروخت کرتے دیکھا اور فوری طور پر 15 پر کال کر دی۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا عارف نے موقع پر پہنچ کر آصف شہزاد کی نشاندہی پر اہلکار فیصل علی کو حراست میں لے لیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرفتاری کے وقت فیصل علی کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل...