Daily Sub News:
2026-07-24@15:40:01 GMT

طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا

طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی سیل (سی سی ڈی) نے اشتہاری مجرم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق طیفی بٹ کے خلاف 2024 میں تھانہ چوہنگ میں مقدمہ نمبر 1163 درج تھا اور وہ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ 10 اکتوبر کو وہ قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچا جہاں سی سی ڈی ٹیم نے اسے تین بجے کے قریب اپنی تحویل میں لے لیا۔

11 اکتوبر کی صبح سی سی ڈی ٹیم جب سنجر پور، ضلع رحیم یار خان کے قریب پہنچی تو اچانک متعدد مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سی سی ڈی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حملہ آور گرفتار ملزم کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔

سی سی ڈی نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی اور تقریباً صبح 5 بجے رحیم یار خان کے قریب دو مشکوک گاڑیاں دیکھیں۔ انہیں روکنے کی کوشش پر ایک بار پھر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

ترجمان کے مطابق اس فائرنگ میں ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی شناخت خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے طور پر ہوئی۔ جھڑپ کے دوران ایک اور پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ، فائرنگ کی آوازیں، ہلاکتوں کا خدشہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی سی ڈی طیفی بٹ

پڑھیں:

ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز

امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں زخمی امریکی فوجیوں میں سے 10 کو جرمنی منتقل کر دیا گیا۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر فوجیوں کو صرف معمولی دماغی چوٹیں آئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بچی کیساتھ زیادتی و قتل کے ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، اہلخانہ کا لاش لینے سے انکار
  • بی آئی ایس پی مستحق خواتین کے لیے بڑی سہولت، آئندہ قسط وصول کرنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا
  • ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی