امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ساتھیوں سے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
طیفی بٹ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔
رحیم یار خان میں طیفی بٹ کے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق طیفی بٹ کو گرفتار کر کے لاہور لے جا رہے تھے 2 گاڑیوں میں سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل نور گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، ملزمان نے طیفی بٹ کو ہتھکڑیوں سمیت اپنی گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہو گئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طیفی بٹ کو
پڑھیں:
پڑوسی نے چھری سے وار کر کے اپنے دوست کو قتل کر دیا، ملزم فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کو اس کے پڑوسی دوست سے قتل کیا اور اپنے گھر والوں سمیت گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی دلدار ہوٹل کے قریب چُھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ سیف اللہ ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی ، مقتول اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اس کا اپنے پڑوسی دوست آصف سے کسی بات پرجھگڑا ہوگیا۔
آصف نے گھر سے چھری لا کر گلے پر وار کر کے قتل کر دیا اور گھر کو تالا لاگا کر اپنے گھر والوں سمیت فرار ہوگیا۔