جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کو ریاستی اداروں اور ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کے 2 الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر حملوں اور توڑ پھوڑ کے کیس میں فلک سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی، یہ مقدمہ ریس کورس پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تفتیشی افسر جیل کے احاطے میں ہی تفتیش مکمل کرے۔

این سی سی آئی اے نے فَلک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

ان کی بہن صنم جاوید کو حال ہی میں خیبر پختونخوا سے گرفتار کر کے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے، تاکہ وہ 9 مئی 2023 کو شادمان تھانے پر حملے کے کیس میں سنائی گئی 5 سال قید کی سزا پوری کر سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور:

ریس کورس کے علاقے میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مدعی نے کہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں واردات کی کوشش کی، بچوں کی جانب سے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ملزم کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔

پولیس نے بتایا کہ دوران واردات ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

ملزم کے جائے وقوع سے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم 14 فیصد کم ہوگئے، جاوید عالم اوڈھو
  • لاہور: غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈھنے والا بھائی، بھابھی اور 2 رشتے دار گرفتار
  • کراچی: دو پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو گرفتار، 2 زخمی
  • لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
  • لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
  • لاہور: گھر میں واردات کرتا پولیس اہلکار پکڑا گیا
  • لاہور: گھر میں واردات کرتے پولیس اہلکار پکڑا گیا، شہریوں کا تشدد
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2 رکنی بنچ کو منتقل