پختونخوا پولیس سمگلروں کی سرپرستی کرتےہوئے اپنے اہلکار کو سزا دے دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا کی پولیس کے اعلیٰ حکام کے سمگلروں کی سرپرستی کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ پشاور اور خیبر پختونخوا مین ہر طرح کی غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ معمول کی بات ہے، البتہ پولیس کے کسی اہلکار کا سمگلنگ روکنے کے لئے کارروائی کرنا غیر معمولی بات ہے۔ ایسا ہی ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا لیکن اس کا افسوسناک انجام یہ ہوا کہ سمگلروں کی سرپرستی کرنے میں بدنام پولیس کے سینئیر افسر نے "سمگلروں کے خلاف فرض شناسی" دکھانے والے پولیس اہلکار کو سخت سزا دے ڈالی۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
پشاور میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کیلئے کی گئی ڈرامائی کوشش نے اسے ہیرو بننے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔
پشاور کے علاقے گلبہار میں جی ٹی روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کےلیے چلتی ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کےلیے ڈرامائی انداز اختیار کیا۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اپنا راستہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار گاڑی کے ساتھ چمٹ گیا اور کچھ فاصلہ تک گاڑی کے ساتھ سڑک پر گھسٹتا رہا۔ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کی پوری کوشش کی، لیکن اسمگلر ڈرائیور نے نہ صرف گاڑی نہ روکی بلکہ پولیس اہلکار کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹتا رہا۔ اس ڈرامائی منظر نے راہگیروں کو بھی حیران کردیا۔اس واقعے کے بعد پولیس محکمہ کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے اس پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔محکمہ پولیس کے مطابق اہلکار نے بغیر کسی مناسب بیک اپ کے خطرناک طریقہ کار اختیار کیا، جس سے اسکی اپنی جان کو بھی خطرہ تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین پولیس اہلکار کی بہادری کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس کے طریقہ کار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’ہیرو بننے کا شوق پورا ہوا مگر طریقہ کار غلط تھا۔‘‘ جبکہ دوسرے صارف نے کمنٹ کیا کہکم از کم کوشش تو کی، بہت سے لوگ تو یہ کوشش بھی نہیں کرتے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معطل اہلکار کے خلاف محکمانہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں مناسب طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے اور بغیر بیک اپ کے ایسی کارروائی کرنا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قواعد و ضوابط کے بھی خلاف ہے۔
کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار سوشل میڈیا اہلکار کو اہلکار نے طریقہ کار کو روکنے روکنے کے پولیس کے
پڑھیں:
مریدکے: مذہبی جماعت کے کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی ہوئے
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاصوبۂ پنجاب کے شہر مریدکے کی صورتحال سے متعلق پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کروادیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آن ڈیوٹی ایک ایس ایچ او شہید جبکہ 48 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی، مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، انتشار پسند گروہ کو منتشر کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ مذہبی جماعت کی فائرنگ سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
لاہور، اسلام آباد صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈی...
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق انتشار پسند گروہ نے 40 سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگائی، قانون نافذ کرنے والوں نے متعدد انتشار پسند لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔