کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی بھی ضبط، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاورمیں ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کے خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں ریڈیو پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے منتقل کیا جائے، جس کی استدعا بھی عدالت کے سامنے زیر غور آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس حکم امتناع خیبر پختونخوا رہائی فورس ریڈیو پاکستان سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی وفاقی آئینی عدالت