تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی۔

بس میں خاتون کو چھیڑنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور شہریوں نے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے اہلکار کی خاتون کو کے بعد

پڑھیں:

خطرناک ڈرائیونگ پرگاڑی ضبط، مقدمہ درج

دبئی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اور محنت کش ڈیلیوری بائیکر کو بلاوجہ تنگ کرنے والے ایک ڈرائیور کی گاڑی ضبط کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعے کے مطابق، لاپرواہ ڈرائیور نے ایک محنت کش بائیکر کا راستہ روکا اور اسے غیر مناسب طریقے سے ہراساں کیا، جس کی ویڈیو پولیس نے جاری بھی کی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس ڈرائیور کی شناخت کی اور اس کی گاڑی اس کے گھر سے ضبط کر لی۔ ساتھ ہی، اس کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ اور ہراساں کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
دبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر ایک دوسرے کا احترام کریں اور خاص طور پر محنت کشوں اور ڈلیوری کرنے والوں کو تحفظ دیں، کیونکہ یہ لوگ ہماری روزمرہ زندگی کے اہم کردار ہیں۔ اس قسم کے واقعات سے نہ صرف انسانی جانوں کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ معاشرتی امن بھی متاثر ہوتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • معمر خاتون کی حاضر دماغی، لفٹ میں پھنسے پالتو کتے کی جان بچا لی — ویڈیو وائرل
  • مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا، مریم نواز
  • کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف اور تصاویر بنواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • خطرناک ڈرائیونگ پرگاڑی ضبط، مقدمہ درج
  • سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو ٹرام کے نیچے آنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل
  • ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ایرانی صدر کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے صوبائی وزرا کی ملاقات، امن و امان اور محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو
  • بھارت میں شخص نے طلاق کا جشن شادی کی طرح منالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل