data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-02-1

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت، عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ملزم پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرتے  ہوئے کہاکہ دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کو28اکتوبرکودوبارہ پیش کیاجائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ  نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم طارق کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نہ تو دستاویزات جعلی ہیں اور نہ ہی جمع کرائے گئے، البتہ ویزے جعلی ثابت ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے شکایت ایک غلط فہمی کے نتیجے میں درج کی گئی، جو اسی گروپ کے چند دیگر افراد کی جانب سے کی گئی اور جعلسازی کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ پر موجود دستاویزات صاف ظاہر کرتی ہیں کہ درخواست گزار کی طرف سے کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس لیے گرفتاری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست گزار کیخلاف امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرانے کی شکایت درج کرائی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا گیا۔ ویزا اور دستاویزات کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم طارق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ، جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے
  • آمدن سے زاید اثاثے:شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ پر فرد جرم عاید
  • جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور
  • سندھ ضلع شکارپور میں ڈاکو راج کیخلاف آپریشن میں زخمی اہلکاروں کیلئے دعاگو ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
  • کراچی: فلیٹ سے تین خواتین کی ہلاکت، باپ اور بیٹے نے قتل کا اعتراف کرلیا