اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ: عمران خان کی بریت کے باوجود دوبارہ چالان جمع
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بریت کے باوجود پولیس نے ان ہی کے خلاف دوبارہ چالان جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اس کیس میں ٹرائل کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو یاد دلایا کہ عمران خان اس مقدمے میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے آزادی مارچ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا جس کا نمبر627 ہے۔ حیران کن طور پر، پولیس نے اسی مقدمے میں — جس میں عمران خان کو بری کیا جا چکا تھا — دوبارہ چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، جسٹس راجہ انعام امین نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔خیال رہے پولیس اور ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت متعدد مقدمات درج ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔