ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کیساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔
ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں فیصلہ
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت دی ہے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سواتی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے دوران ان کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ میں ڈال دیا گیا تاکہ وہ بیرون ملک سفر نہ کر سکیں، جبکہ اس وقت وہ جیل میں قید تھے۔
عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اعظم سواتی کا نام فوری طور پر بلاک لسٹ سے نکالا جائے۔