شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں نادرا کا نیا رجسٹریشن سینٹر کام کے آغاز کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا، جس سے شہریوں کو قومی شناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات اپنے ہی علاقے میں حاصل کرنے کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کاشف علی شیرو نے پریٹ آباد میں نادرا کے نیشنل رجسٹریشن سینٹر (این آر سی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی شریک ہوئے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
اس موقع پر میئر کاشف علی شیرو نے کہا کہ نئے نادرا سینٹر کے قیام سے شہریوں کو قومی شناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات اپنے ہی علاقے میں حاصل کرنے کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پریٹ آباد میں این آر سی کے قیام کا مطالبہ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر کیا گیا تھا۔
ترجمان نادرا کے مطابق یہ مرکز نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی اور محکمۂ لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے اور یہ مرکز پریٹ آباد، پھلیلی، ہالا ناکہ، پکا قلعہ، لیاقت کالونی اور نیا حیدرآباد سٹی کے رہائشیوں کو بآسانی خدمات فراہم کرے گا۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے بتایا کہ سینٹر میں 10 سروس کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں بیک وقت 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان اور تیز بنانے پر مسلسل کام کر رہا ہے۔
ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے میئر حیدرآباد اور چیئرمین ٹی ایم سی پریٹ آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے سینٹر کے قیام کو ممکن بنایا گیا۔
غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پریٹ آباد
پڑھیں:
میرپور خاص: ایم ڈی کیٹ کے طلباء وطالبات سے انٹری ٹیسٹ لیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا، انٹری ٹیسٹ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کی نگرانی میں میر شیر محمد تالپور پبلک اسکول میں لیا گیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا انٹری ٹیسٹ میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات صبح 6 بجے امتحانی سینٹر پہنچ گئے جن کی مکمل شناخت اور جانچ پرتال کے بعد انہیں بلاکس میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی سینٹر کے انچارج قاضی عبدالواحد اور انٹری ٹیسٹ لینے کے لئے مقرر فوکل پرسن عمران احمد لاڑک نے بتایا کہ میرپورخاص ڈویڑن کے 1560 امیدواروں سے میڈیکل کی انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے اور امتحانی سینٹر میں امیدواروں کے لئے 26 بلاک بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ لینے کے لئے 100 سے زیادہ عملہ تعینات تھا امیدواروں کے شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات چیک کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کو انٹری کی اجازت دی گئی انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی انتظامات میں امیدواروں کی انٹری کے وقت تلاشی لی گئی، سینٹر کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ امیدواروں کی سہولت کے لئے پنکھے، پانی اور جوس وغیرہ کا بندوبست کیا گیا تھا اور بہتر انتظامات کے تحت ٹیسٹ لیا جا رہا ہے کمشنر فیصل احمد عقیلی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان، ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے امتحانی سینٹر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔