کراچی: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس، 2 پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت کے کیس سے متعلق جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار 2 اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس اہلکار عابد شاہ اور آصف علی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس ہے لہٰذا اس کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اہلکاروں کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ ایس آئی یو تھانے میں درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
کراچی:شہر قائد میں پاپوشنگر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، گرفتار ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر پولیس نے جمعرات کو رات گئے پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ کامران ولد شاجہاں کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی، فرار ہونے والے تین ملزمان میں سلمان عرف سلو بھی شامل ہے ۔