اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون مارگرایا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بیروت : اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) کے اہلکاروں کی جانب سے ایک اسرائیلی ڈرون کو اس وقت مار گرایاجب اسرائیلی ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر ’جارحانہ انداز‘ میں پرواز کی۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈرون کی پرواز کے بعد امن فوج کے اہلکاروں نے ’دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا‘۔ واقعے کے فوراً بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے امن مشن کے قریب گرینیڈ پھینکا جبکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے ان کی جانب فائرنگ کی۔ اس حملے میں امن فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ ڈرون جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے کفرکلا میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے قریب موجود تھا اورمعمول کی پرواز کررہا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسرائیلی ڈرون اقوام متحدہ امن فوج
پڑھیں:
پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے: مشعال ملک
کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہمیشہ یک جہتی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں بھی امن کا پیغام دیا، یاسین ملک کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقیقتاً کیا ہو رہا ہے اور کشمیری عوام کی اصل رائے کیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ‘‘سیو یاسین ملک’’ مہم میں شامل تمام افراد کی شکرگزار ہوں، مگر اب یہ آواز گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک بڑا عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ایک خصوصی ویب سائٹ بھی لانچ کی جا رہی ہے جہاں لوگ اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور عملی منصوبے جمع کرا سکیں گے۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشعال ملک اور یاسین ملک کی جد وجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔