Jasarat News:
2025-10-27@23:56:51 GMT

روس کا ماسکو پر داغے گئے 34 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-17

 

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو کے میئر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت پر داغے گئے 34 ڈرون کو تباہ کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے روسی دالحکومت ماسکو کے میئر کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے طیارہ شکن یونٹوں نے ماسکو کی جانب آنے والے یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ روسی ماہرین کی ٹیمیں ان ڈرونز کے ٹکڑوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے اعلان کو نامناسب قرار دیا ہے جس میں انہوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کا انکشاف کیا تھا۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ جنوری میں وائٹ ہاؤس واپس آئے تو یوکرین کی جنگ کا جلد از جلد خاتمہ کر دیں گے، تاہم روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات ثالثی کی کوششوں کے باوجود تعطل کا شکار ہیں۔صدر ٹرمپ نے پیر کے روز صدارتی طیارے ائر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کو جنگ ختم کرنی چاہیے۔ یہ جنگ جو صرف ایک ہفتے میں ختم ہو جانی چاہیے تھی، اب اپنے چوتھے سال کے قریب پہنچ چکی ہے۔انہیں میزائل آزمانے کے بجائے یہی کام کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ پیوٹن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ روس نے بورِیویست نک نامی کروز میزائل کا حتمی اور کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کی پہنچ لامحدودہے۔ روسی صدر نے مزید وضاحت کی کہ میزائل کے تجربات مکمل ہو چکے ہیں، البتہ اسے جنگی تیاری کی حالت میں لانے کے لیے ابھی مزید کام درکار ہے، لیکن اہم مراحل کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔ روسی فوج کے سربراہ والیری گیراسیموف نے اپنے بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ میزائل نے 21 اکتوبر کے تجربے کے دوران 15 گھنٹے تک پرواز کی اور 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی پابندیوں سے روسی معیشت پر خاص اثر نہیں پڑ یگا ، پیوٹن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی طرف سے 2بڑی روسی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کو غیر دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے روسی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ روسی صدر نے خبر دار کیا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی سپلائی میں تیزی سے کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اور یہ صورتحال خود امریکا کے لیے بھی مشکلات پیدا کرے گی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ روسی آئل کمپنیوں پر امریکی پابندیاں یقیناروس پر یوکرین جنگ کو بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے لیکن یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ کوئی عزت دار ملک اور عزت دار قوم دباؤ میں دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ روسی آئل کمپنیوں روز نیفٹ اور لک آئل پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں فوری طور پر چین کی سرکاری کمپنیاں مختصر مدت میں روسی تیل کی خریداری کو معطل کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں ریفائنرز، جو سمندری روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، اپنی خام درآمدات میں تیزی سے کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تازہ ترین امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والی دونوں روسی کمپنیوں کا تیل کا مجموعی عالمی پیداوار میں حصہ 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے اس ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پابندیوں کا روسی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا تو یہ اچھی بات ہے لیکن میں ان پابندیوں کے اثرات 6ماہ بعد بتاؤں گا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز ٹرمپ نے روس کی 2سب سے بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔ ساڑھے 3 سال سے جاری یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے یورپی یونین نے بھی روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے نئی پابندیوں کا ایک تازہ مرحلہ متعارف کرایا ہے۔ ٹرمپ نے کئی ماہ تک روس پر پابندیاں لگانے سے گریز کیا، لیکن ان کا صبر اس وقت جواب دے گیا جب پیوٹن کے ساتھ بوداپیسٹ میں ہونے والا نیا اجلاس منسوخ ہو گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
  • اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون مارگرایا
  • مقاومتی محاذ، قابل فخر میراث
  • غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی: پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
  • روس کے نئے جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ، 14 ہزار کلومیٹر تک پرواز
  • روس کے نئے جوہری میزائل کی کامیاب آزمائش
  • روس نے نئے جوہری کروز میزائل کی کامیاب آزمائش کی
  • امریکی پابندیوں سے روسی معیشت پر خاص اثر نہیں پڑ یگا ، پیوٹن
  • کراچی، خاتون مسافر ہراسگی کیس، آن لائن رائیڈ سروس پر 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر