ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کی گرفتاری ظاہر کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ایف ائی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار لاپتہ افسران کی گرفتاری ظاہر کردی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چوہدری سرفراز سمیت دیگر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
چوہدری سرفراز سمیت این سی سی ائی اے کے دیگر افسران ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں اور ملزمان کو کل ایف ائی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزمان کی جانب سے سینیئر وکیل بریسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوھدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرفراز سمیت ائی اے
پڑھیں:
مجھے دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی مگر میں نے اتحاد کا پیغام دیا: مسلم امیدوار میئر نیویارک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔
برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف نفرت انگیز مہم کے باوجود وہ پیار، برداشت اور برابری کے پیغام پر قائم ہیں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نیویارک ایک ایسا شہر بنے جہاں سب کو ان کے مذہب، نسل یا شناخت سے بالاتر ہوکر برابر کے حقوق ملیں۔
ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ اس الیکشن کو صرف ایک سیاسی مقابلہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی جدوجہد سمجھتے ہیں جو نفرت اور تقسیم کے خلاف ہے۔ ان کے بقول “ہم اس شہر کے ہر باشندے کے لیے کھڑے ہیں، چاہے وہ کسی بھی رنگ یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔”
واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا، جب کہ ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ظہران ممدانی کو 43 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، جو انہیں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے لاتی ہے۔