جی بی حکومت کے اختیارات معطل کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی ابتدائی سماعت 28 اکتوبر کو مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28 اکتوبر 2025ء (بروز منگل) دوپہر 1:00 بجے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28 اکتوبر 2025ء (بروز منگل) دوپہر 1:00 بجے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن نمبر ELC-1(1)/GBE/2025 مورخہ 21 اکتوبر 2025ء کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومتِ گلگت بلتستان کے اختیارات معطل کر دیے گئے تھے۔ اس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان، وزیرِ قانون گلگت بلتستان، اور سیکریٹری قانون و استغاثہ گلگت بلتستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر چیف الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہو کر کمیشن کی معاونت کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
عمران خان کےایکس اکاونٹ کو بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوران قید ایکس اکائونٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاونٹ کو بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو سماعت کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوران قید ایکس اکائونٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا ہے۔