عالمی برادری کی جانب سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی افسوسناک ہے، گورنر گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں سے کشمیری اپنے بنیادی حق سے محروم اور ظلم وستم کا نشانہ ہیں۔ 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر قبضہ کر کے بھارت نے ظلم کی داستان رقم کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں سے کشمیری اپنے بنیادی حق سے محروم اور ظلم وستم کا نشانہ ہیں۔ 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر قبضہ کر کے بھارت نے ظلم کی داستان کا نیا باب رقم کیا۔ کشمیر کے باسی بھی قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں مگر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دِل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس خطہ کا امن کشمیریوں کو انکا حق دینے میں پوشیدہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوٹلی: انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھارت کیخلاف ریلی کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-14
کوٹلی (صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر پاکستان شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے کہاہے کہ 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کوٹلی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ حریت کانفرنس کے دیگر رہنماوںراجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف، شیخ عبدالماجد،سوشل ایکٹویسٹ ملک رضوان اور ایڈوکیٹ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے بتایا کہ ریلی آبشار چوک سے شہید چوک تک نکالی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ انٹرنیشنل میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر تک رسائی دی جائے، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔