گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبے کی غذائی تحفظ کو متاثر کرتی ہیں بلکہ آئین میں درج معاون وفاق کی روح کے بھی خلاف ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو ارسال کردہ خط ایکس پر بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں سنگین تشویش کا باعث ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا گندم کے لحاظ سے کمی والے صوبے میں شمار ہوتا ہے اور اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑی حد تک دیگر صوبوں سے آنے والی گندم پر انحصار کرتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہیں، جو صوبوں کے درمیان تجارت، کاروبار اور نقل و حرکت کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ گندم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ مصنوعی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور عوامی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے، جس سے عوامی ناراضی جنم لے سکتی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ مہربانی فرما کر فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ پابندیاں ختم کر کے خیبرپختونخوا میں گندم کی بلا رکاوٹ اور آئینی طور پر محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں۔گورنر نے آخر میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے عوام کے آئینی حقوق کا موثر اور بروقت تحفظ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کو خیبرپختونخوا اور سندھ کی جانب سے اس الزام پر تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے دونوں صوبوں کیلئے گندم کی ترسیل روک رکھی ہے، تاہم ایک روز قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے واضح کیا تھا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی پروپیگنڈہ مہم بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا وزیراعظم کو نقل و حرکت گندم کی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع

پشاور:

خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔

خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔

صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی، گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط
  • کراچی میں گورنر خیبرپختونخوا کے ایڈوائزر سے گاڑی چھن گئی، شہری 9 ماہ میں 1600 گاڑیوں سے محروم
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط، گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
  • گورنر کے پی کا وزیراعظم کو خط، گندم کی ترسیل پر عائد بین الصوبائی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا کے گورنر کی وزیراعظم کو خط میں اہم پابندی ختم کرنے کی اپیل
  • گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کردی
  • گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، عظمیٰ بخاری
  • خیبرپختونخوا؛ دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع
  • عظمیٰ بخاری کا گندم سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ