گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں اہم پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے گندم کی ترسیل پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کر دی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کابینہ کی تشکیل تک سرکاری محکوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری محکموں، خودمختار اداروں، سرکاری محکموں کے ذیلی اداروں کے ملازمین افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر وزیراعلی کی ہدایت پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا اطلاق پراجیکٹ، عارضی ملازمین پر بھی ہوگا اور یہ کابینہ کی تشکیل تک نافذ العمل رہے گا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد واضع کیا تھا کہ بانی چیئرمین کی مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

وزیراعلی کو حلف اٹھائے 12 روز گزر گئے ہیں لیکن کابینہ کی تشکیل نہیں دی جاسکی۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے حوالے سے تمام محکموں کے سیکرٹریز، زیلی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلی کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط، گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
  • گورنر کے پی کا وزیراعظم کو خط، گندم کی ترسیل پر عائد بین الصوبائی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
  • گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کردی
  • خیبرپختونخوا: دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت دیگرسرگرمیوں پر پابندی میں توسیع
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی
  • گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، عظمیٰ بخاری
  • خیبرپختونخوا؛ دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع
  • عظمیٰ بخاری کا گندم سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ