صوبہ خیبرپختونخوا کے  گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے لیے گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں ختم کرانے کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Have written to Prime Minister of #Pakistan @CMShehbaz , urging his immediate intervention to lift the unconstitutional restrictions on the inter-provincial movement of wheat to #KhyberPakhtunkhwa.

Such limitations not only affect the province’s food security but also go against… pic.twitter.com/YAinLfnKwT

— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 27, 2025

گورنر کنڈی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ان سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے تاکہ ان غیر آئینی پابندیوں کو ہٹایا جا سکے جو صوبے کی فوڈ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی نقل و حرکت پر ایسی رکاوٹیں نہ صرف صوبے کے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رہی ہیں بلکہ یہ آئین میں درج کواپریٹو فیڈرل ازم  کی روح کے بھی منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا ’مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم اپنی قیادت میں اس مسئلے کو جلد حل کریں گے تاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ان کے حقوق و فلاح کا تحفظ کیا جا سکے۔‘

انہوں نے زور دیا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور تعاون کے بغیر ملک میں خوراک کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں، لہٰذا وفاقی حکومت کو اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے گندم کی ترسیل پر مبینہ پابندی، خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ ہفتوں کے دوران گندم کی قلت کے خدشات کے باعث صوبائی حکومت اور گورنر ہاؤس نے وفاقی اداروں سے متعدد بار رابطہ کیا ہے۔ بعض صوبوں کی جانب سے گندم کی نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث بحران کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے، جس پر گورنر نے براہِ راست وزیراعظم کو مداخلت کی درخواست کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گندم کی بین الصوبائی ترسیل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گندم کی بین الصوبائی ترسیل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیراعظم شہباز شریف فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا پختونخوا کے ترسیل پر کی ترسیل گندم کی کنڈی نے کے لیے

پڑھیں:

گورنر کے پی کی دو ٹوک بات: "وفاقی تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے تعاون کے بغیر صوبے کے چلنے کو ناممکن قرار دیدیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اوروفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، آئین میں گورنر راج کی شق ہے، یہ غیر آئینی نہیں۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان کرتوتوں کی سزا بھگتیں گے تو نکلیں گے،ڈیڑھ 2 سال سزا نہیں کاٹی اور مگرمچھ کے آنسو رو رہےہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  فیض حمید کے ساتھ ملوث افراد کو بھی سزا ملے گی، گورنر خیبر پختونخوا
  • وزیراعظم کا ڈاکٹروردہ کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • وزیراعظم کا ڈاکٹروردا کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ کتنا قریب ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے بتا دیا
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے: بلاول بھٹو
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد کردی
  • خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کردی
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کی مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت
  • گورنر کے پی کی دو ٹوک بات: "وفاقی تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی