2025-10-23@11:12:47 GMT
تلاش کی گنتی: 15219

«ترسیل پر»:

    راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے۔ جیل رولز پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت...
    اسلام آباد(نیوز رپوٹر)سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔سمری میں گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یہ اضافہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا، جس سے سینکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔قبل ازیں، فروری میں بھی رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے چھ شہروں میں...
    نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اپنی نام نہاد ’خود مختاری‘ کو توسیع دینے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ ردعمل اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کی جانب سے ایک روز قبل ایک مسودۂ قانون کی ابتدائی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے ذریعے اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بدھ کو اسرائیلی قانون سازوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق دو بلز کی منظوری دی، یہ...
    واشنگٹں(ویب ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔لارجر بینچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیکورٹی پالیسی آرڈرز (SPOs) کے مطابق کرائی جائیں گی۔ عدالت نے 24 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی عدالت نے اپنے...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید...
    حال ہی میں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیجیٹل بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں 50 لاکھ روپے کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبلپور میں پیش آیا جو اس نوعیت کا پہلا سائبر کرائم کیس ہے۔ 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر عظیم احمد جن کے انسٹاگرام پر 57 ملین فالورز ہیں، کو سائبر فراڈ کرنے والوں نے دھمکیاں دے کر ان کے اکاؤنٹس کو ’اسٹرائیک‘ بھیجنے اور ’بین‘ کرنے کی کوشش کی۔ دھمکیوں کے باعث احمد نے مجبوری میں فراڈ کرنے والوں کو متعدد بار ادائیگیاں کیں جو بالآخر 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے...
    بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
     المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صوبائی کوارڈینیٹر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب بھر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مختلف تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر مکانات تباہ ہوئے ہیں وہاں متاثرین خیمے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ضلع وہاڑی کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل میلسی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں پر میل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت چیک کیا اور ادویات بھی دیں، اس موقع پر وحدت یوتھ تحصیل میلسی کے رہنما حسنین رضا اور اعظم...
    ویب ڈیسک: جیسے جیسے 27 اکتوبر قریب آ رہا ہے، یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آیا اس دن جو ہر سال کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں؟ یہ دن بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ تاہم، حکومتی سطح پر 27 اکتوبر کو عام تعطیل قرار نہیں دیا گیا، اس کے باوجود یہ دن پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے لیے گہری قومی اور جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر...
    ایک اہم حکومتی وزیر نے بدھ کو پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) تحریری درخواست دے تو پارٹی کے بانی عمران خان کو ان کی بنی گالا رہائش گاہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس پیشکش کے جواب میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اس معاملے پر اپنی ’سنجیدگی‘ ظاہر کرے تو اس پیشکش پر غور کیا جا سکتا ہے۔ نجی چینل پر عاصمہ شیرازی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تجویز دی کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے...
    حماس نے ایک اخباری بیان میں زور دیا کہ اس فیصلے نے غزہ پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کی امداد میں ایجنسی کے اہم انسانی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جو کہ دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری مشاورتی رائے کو سراہا ہے، جس نے فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے خلاف قابض اسرائیل ریاست کے باطل دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے ایک اخباری بیان میں زور دیا کہ اس فیصلے نے غزہ پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کی امداد میں ایجنسی کے اہم انسانی...
    غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی لاشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔ یہ لاشیں اُن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدے کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔  فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے جسموں پر تشدد، اندھا فائرنگ اور قریبی فاصلے سے شیلنگ کے نشانات موجود تھے جنہیں “میدانی ایگزیکیوشن” کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔  دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے...
    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کو کمزور کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جب کہ قابض اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا متنازعہ بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی انہوں نے واضح کیا کہ...
    اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائدپابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔محکمہ خوراک کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔خط کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے، پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار خط کے مطابق آرٹیکل 151(1)...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاقی ضمانت...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔ یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ...
    اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن ، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،شہدا کی تعداد 110 ہوگئی غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا، غزہ میں 24 گھنٹے میں مزید 13 فلسطینی شہید کر دیٔے گئے، جنگ بندی معاہدے کے نفاذ سے لیکر اب تک شہدا کی تعداد 110 سے زائد ہوگئی۔تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، مختلف ہسپتالوں میں مزید 57 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، شہدا کی تعداد 68 ہزار 229 ہوگئی۔غزہ میں لاشوں کے انبار...
    گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امپیریل کالج لندن نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں اپنا کیمپس قائم کرے گا اور اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس دعوے کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ Imperial College London to establish campus at Nawaz Sharif IT City with a 300-bed hospital. pic.twitter.com/hMGVUcK7UX — PMLN (@pmln_org) October 18, 2025 تاہم، امپیریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاملے پر باضابطہ طور پر پنجاب حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ صوبے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قلت کو کم کیا جا سکے۔محکمے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی کے باعث خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں آٹے کی فراہمی متاثر ہونے سے نہ صرف قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ فلور ملز کو بھی شدید مشکلات...
    ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کیلئے کوشش کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں اور اس سال سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹ پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانس نے ایرانی طالبہ کو بلاجواز حراست میں لیا ہے۔
    پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گی نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور...
    اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز تل ابیب ؛ اسرائیل مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹیں ڈالنے لگا۔ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق بل کے پہلے مرحلے کی اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی قانون سازوں نے چار مراحل پر مشتمل بل کے پہلے مرحلے کی 24 کے مقابلے میں پچیس ووٹوں سے منظوری دے دی ہے۔ بل کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت اسرائیلی قانون کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کیا جائے گا۔ یہ اقدام باضابطہ طور پر زمین کو ضم کرنے کے مترادف ہے، جسے فلسطینی اپنی آزاد ریاست کے...
     دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی 450 سے زائد نمایاں یہودی شخصیات نے اقوامِ متحدہ، عالمی عدالت انصاف (ICJ)، عالمی فوجداری عدالت (ICC) اور دنیا کے سربراہانِ مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کریں کیونکہ اس کے حالیہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق نسل کشی (Genocide) کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ یہ مطالبہ ایک کھلے خط  کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس پر سابق اسرائیلی عہدیداروں، آسکر ایوارڈ یافتہ فنکاروں، ادیبوں، فلسفیوں اور دانشوروں کے دستخط  موجود ہیں۔ خط کے دستخط کنندگان: سیاست دان، مصنفین، فلم ساز اور فنکار شامل خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں: سابق اسپیکر کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) اویراہم برگ برطانوی مصنف مائیکل روزن آسکر یافتہ...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، ہر ضلع میں وسل بلور سیل قائم کیئے جائیں گے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر تیسرا اجلاس  ہوا جس دوران  انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف 15 میں خصوصی سیل قائم کرنے ، پنجاب کو اسلحے سے پاک کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ امریکا نے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد  ڈالاکلچر،بدماشی اور مافیا کلچر ناقابل برداشت قرار دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے امن کمیٹیوں کو فوری طور پر مؤثر اور فعال بنانے کا...
    اسلام آباد+ غزہ+ دی ہیگ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے...
      اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق تمام کیسز آج لارجر بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دئیے گئے۔ عدالتی فہرست کے مطابق خیبر پی کے  کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست بھی لارجر بنچ میں سنی جائے گی۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست اور عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کیسز بھی اسی بنچ کے سامنے پیش ہوں گے۔
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پی کے کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر...
    امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کردیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، اس تعیناتی کے تحت برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر کے ساتھ محدود تعداد میں فوجیوں کو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے، جن کا مقصد امریکی قیادت میں جاری غزہ امن منصوبے کی پیش رفت پر نظر رکھنا اور اس کی نگرانی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فورسز اپنی خصوصی مہارت اور وسیع تجربے کے باعث خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان...
    ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔ نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔ انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سات اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ حالیہ انسانی تاریخ کے سب سے زیادہ مظالم غزہ کے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے ہیں۔ اس عرصے میں جن دینی قوتوں نے اْن کے حق میں آواز بلند کی‘ جلسے منعقد کیے‘ ریلیاں نکالیں‘ یہ وہ کم از کم حمایت تھی‘ جو ہم کر سکتے تھے۔ بعض نے اپنے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے اعانت بھی کی‘ یہ اْخوتِ اسلامی کی بنا پر اْن کی ذمے داری تھی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مسلم ممالک اْن کی عملی اور مادّی مدد کے لیے آگے بڑھتے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ آج یہی بے عملی اور مسلم سربراہانِ حکومت کا خوف امت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کی سماعت میں طلب کیے گئے 3 گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا کہ ہمیں جلدی نہیں کرنی، مزید بہتری کی کوشش کرنی ہے، سارے سسٹم کو ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے سسٹم بحال ہواہے، آج پارلیمان تو پانچ سال پورے کرتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرپاتی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی مریم نواز سے ان کی مبینہ بدتمیزی پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ اس پر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )ترجمان پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جائزے کو پورے ملک اور خاص طور پر کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاور ڈویژن اس جائزے کو وقت پر فائل کرنے اور میرٹ پر مبنی نکات نیپرا کے سامنے رکھنے پر فخر محسوس کر رہا ہے ، ترجمان کے مطابق کچھ حلقے نیپرا کے کے الیکٹرک کے ملٹی ائر ٹیرف کے جائزے کوگمرا کن طور پر پیش کر رہے ہیں اور ایک ریگولیٹری اصلاح کو ایک مالیاتی چال یا صارف پر بوجھ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق حقیقت میں اتھارٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیکری سے 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیے۔ترجمان کے مطابق ضلع شرقی میں قائم بیکری یونٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں ایکسپائر اور خراب انڈوں سے مصنوعات تیار کی جا رہی تھیں۔دورانِ کارروائی دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایکسپائر اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے ایک ایسے متنازع بل کو ابتدائی منظوری دے دی جو اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت یہ اقدام الحاق (Annexation) کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ اقدام فلسطینی علاقوں کے الحاق کے مترادف اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ 120 رکنی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ منظوری ابتدائی ہے اور اس قانون کے مکمل نفاذ کے لیے 4 مراحل درکار ہیں۔ مزید پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے غیرقانونی بل کی پہلے مرحلے میں منظوری دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 ووٹ جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ پڑے۔ اب یہ بل مزید غور کے لیے خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب نے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی آبادکاری اور توسیع پسندانہ عزائم کو مسترد کرتے ہیں۔قطر نے اقدام فلسطینیوں کے حقوق سلب کونے کی کوشش قرار دیدیا، قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی...
    —فائل فوٹو امپریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی۔امپریل کالج لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کہا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی کیمپس نہیں کھولا جا رہا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امپریل کالج کا کوئی ایسا منصوبہ زیرِ غور نہیں، ہمارے تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین قانونی ادارے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)، نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔ وہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔عالمی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ کے مطابق گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، بشمول قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)، کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کی حمایت کرے۔ججوں نے کہا...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ای میل ہیک کر کے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے نازیبا مواد پھیلانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سائبر ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم سید مطہر عباس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 297/2025 درج کیا گیا تھا جس کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، گاؤں خاص خانوال سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے علی حمزہ نامی شہری کے جی میل اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی اور متاثرہ شخص کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ جیسی جعلی آئی ڈی بناکر نازیبا مواد شیئر...
    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں اور اسٹیج تک جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دلہن نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ مغربی انداز کا اور نہایت مختصر ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ جو دوسروں کی بیٹیوں کو حجاب کرواتے ہیں وہ خود کیا ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری بحث و تکرار کے بعد عل شمخانی نے پہلی بار ناقدین کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر جواب دیا ہے۔ علی...
    عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالتی اتھارٹی عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے  قرار دیا ہے کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ غزہ کی شہری آبادی کی بنیادی ضروریات پوری کرے اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا)سمیت دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کی انسانی امداد کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کیخلاف ترکیہ کی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست جج یو جی ایواسوا کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے اس مؤقف کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا کہ بڑی...
    عالمی عدالت انصاف نے حال ہی میں اپنے ایک فیصلے میں مشاورتی رائے دی کہ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (UNRWA) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مقبوضہ غزہ کے فلسطینیوں میں امداد کی فراہمی اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے اس معاملے میں اپنا دائرہ اختیار تسلیم کیا اور کہا کہ وہ اس کیس میں مشاورتی رائے دے سکتی ہے۔ عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل کو UNRWA اور دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کو امداد کی فراہمی میں تعاون کرنا چاہیے، اور نظامِ امداد تک رسائی کو آسان بنانا چاہیے۔  عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے ججوں نے قرار دیا کہ اسرائیل اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔محکمہ خوراک کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخیرے اور نرخوں پر بریفنگ دی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں موجود تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت بھی کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی کوریا نے بدھ کے روز بظاہر کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، یہ واقعہ جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ایشیا پیسیفک رہنماؤں کی میٹنگ سے ایک ہفتہ قبل پیش آیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق یہ پیانگ یانگ کی جانب سے مئی کے بعد پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ تھا، جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظر انداز کیا ہے۔یہ پہلا ایسا تجربہ بھی تھا جب سے لی جے میونگ جنوبی کوریا کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جن کا منشور شمالی کوریا کے ساتھ رابطے بڑھانے پر مبنی ہے۔لی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل سے متعلق خدشات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کسی ’ننھے بچے کی نگرانی‘ کے لیے نہیں بلکہ موجودہ صورتِ حال پر نظر رکھنے کے لیے وہاں موجود ہے، کیونکہ ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ ان کے اس بیان سے قبل حالیہ دنوں میں امریکی حکام کی اسرائیل آمد کا سلسلہ جاری ہے، جن میں جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، سرمایہ کار جیرڈ کُشنر شامل ہیں، جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جمعرات کو اسرائیل پہنچنے والے ہیں۔ اس تسلسل نے اسرائیلی میڈیا اور مبصرین کو یہ تاثر دینے پر مجبور کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو براہِ راست کنٹرول کر رہا ہے یا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز پر سماعت کےلیے لارجر بینچ تشکیل دےدیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔دوسری طرف قیدی عرفان کی جیل میں بانی جیسی سہولتوں کی فراہمی کی درخواست بھی لارجر بینچ میں مقرر کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیسز بھی لارجر بینچ میں مقر ر کیے گئے ہیں۔بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستیں شبلی...
    غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشیں واپس کر دیں۔ غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ قابض اسرائیل نے ان شہداء کے ناموں کی کوئی باضابطہ فہرست فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ مرکز...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے کل (بدھ) لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس اہم معاملے پر تین رکنی لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے، جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ مقدمات کی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت لینے کی درخواست بھی شامل ہے، جو کل اسی بینچ کے روبرو پیش ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ  ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔ پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ مزید :
    حکومتِ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کا معروف تعلیمی ادارہ امپیریل کالج لندن، لاہور کے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نہ صرف اپنا کیمپس قائم کرے گا بلکہ اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بھی بنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جسے بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بیان ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا، سینکڑوں بار شیئر کیا گیا اور وسیع سطح پر زیرِ بحث رہا۔ تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے...
    ویب دیسک : حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی۔ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی، پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔  
    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی جمعرات کو لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔عدالتی حکم...
    پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر—فائل فوٹو حکومتِ پاکستان نے ممتاز ماہرِ تعلیم، معروف سائنس دان اور تمغۂ امتیاز کے حامل پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کو ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 5 سالہ مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ڈاکٹر راحیل قمر پاکستان کے پہلے ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) پروفیسر ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی پالیسی کے فروغ میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔وہ بایو کیمسٹری اور مولیکیولر جینیٹکس کے ممتاز محقق ہیں، جن کی تحقیق پاکستانی آبادیوں میں جینیاتی امراض کے اسباب اور ان کے حل پر مرکوز ہے۔اپنے گزشتہ دورِ قیادت میں ڈاکٹر راحیل قمر نے کامسیٹس یونیورسٹی کو جدید تحقیق، اختراع اور عالمی اداروں سے اشتراک کے...
    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے ضلع شرقی میں بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیں۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق، بیکری مصنوعات ایکسپائر اور خراب انڈوں سے تیار کی جا رہی تھیں، جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ناقص اجزاء استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومتِ پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط بدھ کے روز وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں محکمہ خوراک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے...
    قومی ٹیم کے اسپنرنعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ اب دنیا کے نمبر ون بولر بننے کےبالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد نعمان علی نےچار درجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نعمان اب **پہلی پوزیشن پر موجود بھارت کے روی چندرن ایشون سے صرف معمولی فاصلے پر ہیں۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی بھی تین درجے...
    پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن...
    —فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمیاسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست بھی کل لارجر بینچ کے روبرو سنی جائے گی۔ اس سلسلے میں تشکیل دیے گئے لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان شامل ہیں۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے تعزیتی پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں اس افسوس ناک خبر کے بارے میں گزشتہ روز علم ہوا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال کی افسوس ناک خبر کے بارے میں میرے اہلِ خانہ سے ابھی معلوم ہوا، یہ جان کر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے بیٹوں کی بہترین نانی اور ایک نہایت مہربان اور ہمدرد انسان تھیں۔ میں جب بھی لندن جاتا تو اپنے بیٹوں کے ساتھ ان...
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    بیلجیئم کے سابق وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ ہوں گے۔ بیلجئین نیوز ایجنسی نے ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ڈی کرو کو اعلیٰ عہدے کے لیے تجویز کیا ہے، ان کی تقرری کے لیے ابھی بھی UNDP بورڈ سے باضابطہ منظوری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے بعد ووٹ درکار ہے۔ ڈی کرو کے ترجمان نے کہا کہ “تعیناتی کے طریقہ کار کے لیے، جیسا کہ مناسب ہے، ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رجوع کر رہے ہیں۔” اس موقع پر ان کی پارٹی اوپن وی ایل ڈی کے چیئرمین فریڈرک...
    امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فورسز خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ جان ہیلی کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجی ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جس میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے عملی کردار ادا کر رہا ہے، اور یہ مشن اسی کوشش کا حصہ ہے۔ دوسری جانب امریکی...
    امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ وہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کر سکیں۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے گئے ہیں جو امریکی نگرانی میں جاری امن منصوبے میں معاونت کریں گے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز اپنی خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں کردار ادا کریں گی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک برطانوی اعلیٰ افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول ملٹری...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام  ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش...
    حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے دو یرغمالیوں کی لاشیں وصول کی گئی ہیں، جنہیں بعد ازاں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 15 کی لاشیں اسرائیل کو واپس کر چکی ہے، جن میں سے تازہ دو لاشیں بھی شامل ہیں جو آج حوالے کی گئیں۔ اسرائیلی حکام کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ آج ہونے والی کارروائی میں 3 گواہ، جو پولیس سب انسپکٹرز تھے، عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق متعلقہ افسران کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، اسی باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔جج امجد علی شاہ نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے تینوں گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرنے کا حکم...
    سعودی عرب نقل وحمل کے شعبے میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں مملکت نے بری پل کے نام سے ایک عظیم ریلوے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کو ساحلی شہر جدہ سے صرف 4 گھنٹوں میں جوڑ دے گا۔ 7 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مملکت کی جدید ترین انجینیئرنگ کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے اور اسے سعودی وژن 2030 کے اہداف میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ریاض سے جدہ تک کا سفر، جو اس وقت گاڑی سے قریباً 12 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اب تیز رفتار ریل کے ذریعے صرف 4 گھنٹوں میں ممکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کی اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق، ان لاشوں کو بین الاقوامی انسانی تنظیم ریڈ کراس کے توسط سے وصول کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ریڈ کراس کے نمائندوں نے دونوں لاشوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں فرانزک میڈیسن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہاں میڈیکل ماہرین کی ٹیم لاشوں کی شناخت اور فرانزک معائنہ کرے گی تاکہ موت کے حالات اور وقت سے متعلق مکمل رپورٹ تیار کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، حالیہ پیشرفت کے بعد اسرائیل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا۔ ’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط  ہیں، یہ معدنی ذخائر  اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں۔ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری،  باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025ء مرتب کی گئی، قومی معدنی پالیسی کے2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ بین...
    برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
    بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار اسرانی، جو سپرہٹ فلم شعلے میں جیلر کے یادگار کردار کے باعث آج تک مداحوں کے دلوں میں زندہ تھے، 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ چند ماہ سے وہ علیل تھے اور ممبئی کے اسپتال میں علاج کے دوران دَم توڑ گئے۔ اسرانی کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ بالی ووڈ ستاروں اور ہدایتکاروں نے ان کی موت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے فن، شخصیت اور مزاحیہ اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسرانی نے فلم شعلے (1975) میں ’’جیلر‘‘ کا کردار نبھایا تھا، وہ آج بھی فلمی تاریخ کا انوکھا...
    خیبر پختونخوا میںہماریحکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،مینڈیٹ کے بعد حق ہے اپنی پالیسی خود ترتیب دیں، وزیر اعلیٰ کا حق ہے وہ مجھ سے ملاقات کرے،بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی کے تمام وکلائ،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسوں کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، وکیل فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کے بانی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گی، بانی نے کہا کے خیبر پختونخوا...
    اسلام ٹائمز: شرم الشیخ اجلاس کے حوالے سے حماس کا موقف انتہائی سیاسی پختگی پر مبنی ہے، یوں معلوم ہوتا ہے کہ شائد حماس کی قیادت دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ٹھوس حکمت عملی کیساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ یقینی طور پر امریکہ کا نیا منصوبہ نیتن یاہو کا بھی حمایت یافتہ ہے۔ جو اس جانب اشارہ ہے کہ ہم تو حماس کو ختم نہیں کرسکے، تم آو اور ہماری مدد کرو۔ اگر یوں کہا جائے کہ غزہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی تو غلط نہ ہوگا، بلکہ اس کی کمانڈ اسرائیل کی بجائے واشنگٹن نے سنبھال لی ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس شرم الشیخ اجلاس میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اپنے اتحادی ممالک کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے اتحادی غزہ میں ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ داخل ہو کر حماس کو سبق سکھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی  صدر نے کہا کہ اگر میں نے اپنے اتحادیوں سے درخواست کی تو وہ لمحوں میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو ایسا سبق سکھائیں گے جو وہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جو یکجہتی، محبت اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہ صدیوں بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یہ وہ اتحاد اور جوش ہے جو...
    غناء و موسیقی نامی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ‌ای کی موجودگی اس دور کی سب سے بڑی برکت ہے، لبنان ایک ایسے مرحلے سے گزر رہا ہے جس میں درد بھی ہے اور امید بھی۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کتاب "غناء و موسیقی" کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ‌ای کی موجودگی اس دور کی سب سے بڑی برکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان ایک ایسے مرحلے سے گزر رہا ہے جس میں درد بھی ہے اور امید بھی، کیونکہ اسرائیل اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں...
    سید محسن نقوی نے یقین دلایا کہ مدارس و مساجدِ اہلسنّت کے امور میں حکومت قطعاً کوئی دخل نہیں دے گی اور متاثرین، مجروحین اور شہداء کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے علمائے اہل سنت کو مدارس اور مساجدِ کے امور میں مداخلت نہ کرنے اور پاکستان بھر میں سیل کی گئی مساجد کھولنے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور مفتی منیب الرحمٰن کی رہائش گاہ پر علمائے اہلسنّت سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن بھی تھے۔ علماء...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اہلیہ  جمائمہ خان کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا اپنی فیملی کو اڈیالہ جیل میں دیا گیا پیغام ان کے ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا "مجھے لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خاندان نے یہ  افسوسناک خبر آج مجھے جیل میں بتا ئی۔" عمران خان نے مزید کہا " اینابیل میرے بیٹوں کی ایک شفیق نانی  تھیں اور بے حد مہربان، ہمدرد اور شفیق انسان تھیں۔ لندن کے دوروں کے دوران میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے گھر ٹھہرتا تھا۔ 1985 میں میری والدہ...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے آج مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کیں، جس کے بعد واپس کی گئی میتوں کی مجموعی تعداد 135 ہو گئی ہے۔ ان تمام افراد کو اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران بدترین حالات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب، حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ اب تک حماس 9 لاشیں واپس کر چکی ہے، جبکہ تقریباً 19 لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں، قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت حماس 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کر چکی ہے، جن کے بدلے اسرائیل نے1700 سے...
    حماس آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جب کہ غزہ کو آج 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس کی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کی گئی تھی۔ حماس نے آج رات مزید دو لاشیں اسرائیل کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ملبے تلے دبی دیگر لاشوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔ جیسے جیسے یرغمالیوں کی لاشیں ملتی جائیں گے۔ انھیں اسرائیل بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس 28 میں سے اب تک 9 لاشیں واپس کرچکا ہے جب کہ  تقریباً 19 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے “صحیح قدم” نہ اٹھایا تو اس کے خلاف ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ غزہ میں بارہا کمزور پڑنے والی جنگ بندی کے بعد اس کے اگلے اور زیادہ پیچیدہ مرحلے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے گئے پیغام کو وائٹ ہاؤس کے ہینڈل سے بھی ایکس پر شیئر کیا گیا۔ صدر نے لکھا کہ متعدد امریکی اتحادی غزہ میں داخل ہو کر حماس پر حملہ کرنے کے خواہاں ہیں، مگر انہوں نے ان ممالک اور اسرائیل دونوں کو فی الحال ایسا نہ کرنے کی ہدایت...