آر ٹی او پشاور کی کارروائی، سب سے بڑی غیر قانونی سگریٹ فیکٹری سیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
غیر قانونی تمباکو تجارت کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور نے پہلی اور اب تک کی سب سے بڑی غیر اعلانیہ سگریٹ ساز مشینری کا سراغ لگا لیا ہے، فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آر ٹی او پشاور کی ٹیم نے مردان میں یونیورسل ٹوبیکو کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خفیہ سگریٹ پلانٹ پر کارروائی کی جس کی نگرانی چیف کمشنر آر ٹی او پشاور نے کی۔ کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ کمپنی غیر اعلانیہ مشینری کے ذریعے کیفے اور رینج برانڈز کے سگریٹ تیار کررہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیگریٹ ٹیکس چوری سے پاکستان کو سالانہ کتنے سو ارب کا نقصان ہورہا ہے؟
ضبط شدہ مشینری کی یومیہ پیداوار کی صلاحیت تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار کلوگرام کٹ تمباکو تھی، جس سے سگریٹ سازی کی صورت میں روزانہ تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی آمدنی متوقع تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ یونٹ پہلے اپنی اعلانیہ مشینری چلا رہا تھا تاہم غیر اعلانیہ مشینری خاص طور پر غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے استعمال ہورہی تھی۔
کارروائی آر ٹی او پشاور کی ٹیم نے کمشنر کی منظوری کے بعد اے ڈی سی آئی آر طارق عزیز کی قیادت میں کامیابی سے انجام دی اور مشینری کو ضبط کر لیا گیا جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سگریٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ
آر ٹی او پشاور کے مطابق یہ کارروائی قانون کی بالادستی اور قومی محصولات کے تحفظ کے لیے ایف بی آر کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ تجارت کی روک تھام کے لیے 120 پاکستان رینجرز جی ایل ٹی یونٹس میں تعینات کیے جا چکے ہیں اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت خصوصی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں غیر قانونی تمباکو سازی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی اور ٹیکس قوانین کی مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آر ٹی او ایف بی آر پاکستان خیبرپختونخوا سیگریٹ فیکٹری مردان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ر ٹی او ایف بی ا ر پاکستان خیبرپختونخوا آر ٹی او پشاور کے لیے ایف بی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔