data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-08-26
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت 10 دسمبر کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ضمنی انتخاب کے نتائج کی فوری دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی گئی تھی جبکہ نتائج کی کنسولیڈیشن کا نوٹس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست بھی دی گئی تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی ڈی ایم او ایبٹ آباد کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لے مقرر کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمٰن کی ڈی ایم او ڈیرہ غازی خان کے حکم کے خلاف اپیل پر بھی سماعت مقرر کی ہے۔ پی پی269 مظفرگڑھ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ اور ری پولنگ کی درخواست بھی شامل ہے۔ محمد اقبال کی طرف سے حلقہ269 میں ری رولنگ کی درخواست دائر پر بھی سماعت کی جائے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کی درخواست بھی سماعت

پڑھیں:

سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں۔ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر  کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے  باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست 
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • کوئٹہ میں سردی ہے انتخابات معطل کر دیں، حکومت کی الیکشن کمیشن سے درخواست
  • ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی
  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی