Daily Mumtaz:
2025-10-27@15:49:30 GMT

غزہ: بنا پھٹے اسرائیلی بم انسانی جانوں کیلئے خطرہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

غزہ: بنا پھٹے اسرائیلی بم انسانی جانوں کیلئے خطرہ

غزہ میں 2 سال تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل کی جانب سے پھینکا گیا بارود جنگ ختم ہونے کے بعد بھی انسانی جانوں کے لیے مستقل خطرہ بنا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے میئر نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے لگنے والی پابندیوں کے سبب اس علاقے میں ہیوی مشینری نہیں پہنچ پارہی، جس کے بغیر ملبے کو ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میئر یحییٰ السراج نے بتایا کہ ہمیں اس کام کے لیے کم از کم 250 مختلف اقسام کی بھاری گاڑیوں اور 1 ہزار ٹن سیمنٹ کی ضرورت ہے تاکہ پانی کی فراہمی و نکاس کا بندوبست کرسکیں۔

میڈیا کے مطابق بھاری مشینری کی حامل صرف 6 گاڑیاں غزہ پہنچی ہیں جنہیں صرف اسرائیلی یرغمالیوں کی تلاش میں وقف کردیا گیا ہے، جبکہ اندازاً 9 ہزار فلسطینی اب بھی ملبے تلے دفن ہیں، جن کہ چاہنے والے اب بھی ان کو ملبے سے اٹھانا چاہتے ہیں لیکن وہ ابھی تک ترجیحات میں شامل نہیں ہوسکیں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب: فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، سانس لینا بھی صحت کیلئے خطرہ

فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا بھی صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔

 لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس 810 تک پہنچ گیا، شہر میں اوسط اے کیو آئی تین سو سڑسٹھ پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا، گوجرانوالا میں 627 اور فیصل آباد میں چار سو چونتیس ریکارڈ ہوا، ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دے دیا ہے۔

محکمۂ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی ہے۔

بھارتی پنجاب سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور اور وسطی پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں، رات اور صبح کے اوقات میں فضا میں نمی 95 سے 100 فیصد تک پہنچنے سے آلودگی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی اسموگ میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، بھارتی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں دھوئیں اور گرد آلود ذرات کے باعث لاہور کی فضا مسلسل متاثر رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ زرعی علاقوں میں منجی جلانے سے گریز کے لیے مساجد اور دیہاتوں میں اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ نمبرداروں اور کسانوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس AQI والے علاقوں میں اسموگ گنز کا استعمال جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں فضا میں اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے، جبکہ ہوا کی رفتار میں معمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار
  • غزہ بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی بھی شامل ہوں گے، اسرائیل میڈیا
  • جمیکا اور ہیٹی کو طوفان میلیسا سے تباہی کا خطرہ
  • اسرائیل نے مصری ٹیم کو غزہ میں یرغمالیوں کی لاشیں ڈھونڈنے کی اجازت دیدی
  • بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرمملکت آصف علی زرداری
  • بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
  • پنجاب: فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، سانس لینا بھی صحت کیلئے خطرہ
  • غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی زخمی
  • سمرتی ایرانی کے ڈرامے ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں بل گیٹس کی انٹری؟