پنجاب سوشل سیکیورٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 15 امدادی ٹرک روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کلیم اختر: پنجاب سوشل سیکیورٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرے 15 ٹرک روانہ کر دیے۔
روانگی کی تقریب میں صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے ٹرکوں کو روانہ کیا، جبکہ کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی، وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر اظہر حسین منہاس اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ یہ ٹرک 800 متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن اور دیگر ضروری سامان لے کر روانہ کیے گئے ہیں۔ امدادی سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلاب زدگان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے سوشل سیکیورٹی کے تحت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب کی جیلوں میں کیمروں اور سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے لیے سروے مکمل
پنجاب کی سینٹرل جیلوں میں سیکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے “سیف جیل” منصوبے کے تحت کیمروں اور سیکیورٹی آلات کی تنصیب کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔
منصوبے کے مطابق، پنجاب کی 11 سینٹرل جیلوں میں تقریباً 5,500 کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔ ہر جیل میں 500 کیمروں کے ساتھ ساتھ 15 سے 20 فیشل ریکگنائزیشن کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ اس کے علاوہ، جیلوں میں پینک بٹن، واکی ٹاکی سسٹم، باڈی کیم، باڈی سکینرز، اور آٹو میٹک آلارمز جیسے سیکیورٹی آلات بھی نصب کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوری تک 11 جیلوں میں تمام سسٹم مکمل نصب کر لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب کی دیگر جیلوں میں 7,000 مزید کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔
یہ پانچ ارب روپے کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا مقصد ہے۔ جیلوں میں کیمروں اور دیگر سیکیورٹی آلات کی تنصیب کا کنٹریکٹ این آر ٹی سی کو دیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی اس منصوبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔